اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

میاں صاحب اب تک یہی کہہ رہے ہیں کہ کیوں نکالا، آپ کو شک تھا تو کیوں نکلے؟ آصف زرداری نے ملک میں ایمرجنسی لگانے کا مطالبہ کر دیا

datetime 12  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اورسابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ملک میں معاشی ایمرجنسی کی ضرورت ہے ۔معاشی لحاظ سے کمزورہورہے ہیں کوئی توذمہ داری ہوگا۔میاں صاحب اب تک یہی کہ رہے ہیں کہ کیوں نکالا،میاں صاحب آپ کوشک تھا توکیوں نکلے۔کپتان کے نظر میں سب سے اچھا انسان پرویزخٹک ہے۔پشاورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری کاکہنا تھا کہ

ملک معاشی طورپر کمزورہورہاہے،ملک میں معاشی ایمرجنسی لگائے جائے،انہوں نے کہا کہ جب بھی ملک میں ن لیگ کی حکومت آئی ہے ملک کوکنگال کیا،اداروں کوبتاہ کیا۔ضمنی انتخابات میں حکمران جماعت نے بہت ترقیاتی کام کئے ہمیں خوشی ہورہی ہیں کہ ایسے کام ہوجس سے عوام کوخوشحال ہوجائیں۔این اے فور میں بھی ترقیاتی کام ہورہے ہیں بہت اچھی بات ہے، دیکھنا ہے کہ این اے فور میں کیا نتائج آتے ہیں،ایسے ضمنی انتخابات ہونے چاہیءں کہ عوام کوفائدہ مل سکیں۔آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ فاٹا کوضرور خیبرپختونخوا میں ضم کریں گے،ہماری حکومت آئی توانشاء اللہ فاٹا کوصوبے کے ساتھ ملا کرایک صوبہ بنائیں گے ۔بی بی نے بھی فاٹا کوسپریم کورٹ کے ماتحت لانے کامطالبہ کیا تھا۔انہوں نے میاں نوازشریف کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ میاں صاحب جدوجہد کریں اورجیلیں بھریں،جدوجہد کے بغیر کامیابی نہیں مل سکتی، دیکھتے ہیں میاں صاحب جہدوجہد کرتے ہیں کہ نہیں۔ میاں صاحب اب تک یہی کہ رہے ہیں کہ کیوں نکالا،میاں صاحب آپ کوشک تھا توکیوں نکلے۔انہوں نے کہا کہ کپتان کے نظر میں سب سے اچھا انسان پرویزخٹک ہے۔کل خٹک صاحب کے گاؤں گئے تووہاں صرف کچرے کے ڈھیرنظرآئے کوئی تبدیلی نہیں دیکھی۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…