ہفتہ‬‮ ، 10 اکتوبر‬‮ 2026 

عمران خان پھر سڑکوں پر،انتہائی ا قدام کا اعلان کردیا

datetime 10  اکتوبر‬‮  2017 |

ڈیرہ اسماعیل(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ میثاق جمہوریت (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کا مک مکا ہے، ٹرمپ کا بیان وزیر خارجہ کی ناکامی ہے، نئے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی کارکردگی پوری قوم دیکھ رہی ہے، اگر نواز شریف کو بچایا تو اس کے خلاف سڑکوں پر نکلیں گے، نگران حکومت ،الیکشن کمیشن اور چیئرمین نیب پر دونوں جماعتوں کا مک مکا ہے،ایسی حکومت کے ہوتے ہوئے ملک کے خلاف کسی کو سازش کرنے کی ضرورت نہیں ہے،

تاریخی قرضوں نے پاکستان کی سالمیت کو خطرے میں ڈال دیا ہے،جب ڈینگی پھیل جائے تو قابو کرنا مشکل ہوتا ہے۔ منگل کو یہاں ڈیرہ اسماعیل خان کے دورہ کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ مریم نواز جھوٹ پر جھوٹ بول رہی ہے، ان کا قصور یہ ہے کہ اقامے کے ذریعے ملک سے پیسہ باہر گیا ، لندن میں ان کی 29جائیدادیں ہیں ان کا کل پیسہ تین سوارب روپیہ ہے، اس سب پیسے کاانہوں نے جواب دینا ہے، اور ایک دستاویز ابھی تک نہیں دی،انہوں نے دو جواب دینے ہیں کہ پیسہ کیسے کمایا اور باہر کیسے بھیجا، ان کی تما م دستاویزات جعلی نکلی ہیں، قوم کو امید ہے کہ نیب کے اندر ان کا احتساب کیا جائے گا،اگر نواز شریف کو بچانے کی کوشش کی گئی تو قوم باہر نکلے گی،اگر نئے چیئرمین نیب نے احتساب کردیا تو قوم ان کی تعریف کرے گی۔چیئرمین نیب کی تعیناتی میں ہماری کوئی مشاورت شامل نہیں ہے،نیب کے پچھلے چیئرمین نے آصف زرداری اور اسحاق ڈار کو بچایا، اربوں روپے کی ملک میں چوری کرنے والوں کو وی آئی پی پروٹوکول دیا جارہا ہے،قمرزمان کی طرح بچانے کی کوشش کی گئی تو بڑا ردعمل آئے گا۔خورشید شاہ پر بھی کرپشن کے کیسز ہیں۔جسٹس (ر)جاوید اقبال کی پرفارمنس کی طرف ساری قومی دیکھ رہی ہے تین سو ارب کے بارے میں نواز شریف کو جواب دینا ہوگا۔اگران کو بچایا گیا تو ہمارے پاس جمہوری راستہ صرف سڑکوں پر نکل کر پرامن احتجاج کرنے کاہی ہے،

جب ایسی حکومت رہے گی تو کسی کو سازش کرنے کی ضرورت نہیں ۔انہوں نے کہا کہ تاریخی قرضوں نے پاکستان کی سالمیت خطرے میں ڈال دی ہے، ٹرمپ نے افغانستان میں ناکامی کا سارا بوجھ پاکستان پر ڈال دیا ہے، ٹرمپ کا بیان پاکستانی وزیر خارجہ کی ناکامی ہے،نواز شریف اور زرداری میں مک مکا ہے،مک مکا میثاق جمہوریت کا معائدہ کرکے کیا گیا۔ مک مکا نگران حکومت،الیکشن کمیشن اور چیئرمین نیب کی تعیناتی پر ہے، شہبازشریف بتائیں جب لاہور میں ڈینگی آیا توکتنے مرے تھے؟جب ڈینگی پھیل جاتاہے تو اس پرقابو پانا مشکل ہوتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…