اتوار‬‮ ، 07 جون‬‮ 2026 

سپرپاور کے عہدیداران ہم سے دھمکی آمیز لہجے میں بات کرتے ہیں ،امریکہ میں میرے ساتھ کیا ہوا؟ خواجہ آصف کے تشویشناک انکشافات

datetime 10  اکتوبر‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیرخارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی موجودہ حکومت کو عدم استحکام کا کوئی خطرہ نہیں، سپرپاور کے عہدیداران بعض اوقات ہم سے دھمکی آمیز لہجے میں بات کرتے ہیں ، ہمیں کئی چیلنجز اور مشکلات کا سامنا ہے ، ان سے نمٹنے کیلئے ہمیں قومی یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا ،ہمیں دنیا کو بتانا ہوگا کہ یہاں جمہوریت مضبوط ہے کیونکہ جمہوریت کی مضبوطی سے ہی پاکستان مضبوط ہوگا ،یہاں فوجی مداخلتوں کی تاریخی انتہائی تلخ ہے ، ہم نے وطن عزیز کو ٹوٹتے دیکھا ،

امریکی نائب معاون وزیرخارجہ ایلکس ویلز جمعرات کو پاکستان آئیں گی ، ۔وہ منگل کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ دورہ امریکہ میں میری دو اہم ملاقاتیں ہوئیں جو سیکرٹری ریلس ٹیلرسن اور مک ماسٹر سے ہوئی تھیں ان دونوں سے اہم امور پر بات چیت ہوئی ، ٹیلرسن نے پاکستان میں جمہوریت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ،مک ماسٹر کیساتھ 25منٹ کی میٹنگ ہوئی جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا ۔خواجہ آصف نے کہا کہ ہم امریکہ کیساتھ جنگ میں نہیں امن میں اتحادی ہیں ،ایران ،ترکی اور چین کیساتھ ہمارے دوستانہ تعلقات ہیں ،ہم مستحکم اور پرامن افغانستان کے بھی حق میں ہیں ، ہمیں کئی چیلنجز کا سامنا ہے، سپرپاور کے عہدیداران بعض اوقات ہم سے دھمکی آمیز لہجے میں بات کرتے ہیں ،ان چیلنجز اور مشکلات سے نمٹنے کیلئے ہمیں قومی یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا ،ہمیں دنیا کو بتانا ہوگا کہ یہاں جمہوریت مضبوط ہے کیونکہ جمہوریت کی مضبوطی سے ہی پاکستان مضبوط ہوگا ۔وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان میں معاشی ترقی ہورہی ہے مگر یہاں فوجی مداخلتوں کی تاریخی انتہائی تلخ ہے ، ہم نے وطن عزیز کو ٹوٹتے بھی دیکھا مگر اب ہمیں پاکستان کو اتنا مضبوط کرنا ہے کہ آئندہ ایسا کوئی سانحہ خدانخواستہ ہمارے دور سے بھی نہ گزرے ۔انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان تمام جماعتوں نے اتفاق رائے سے بنایا تھا تاکہ اپنے ملک کو ٹھیک کر سکیں پھر میرے اپنے ملک کو ٹھیک کرنے کے بیان پر اتنی تنقید کیوں ہو رہی ہے جب سب نے نیشنل ایکشن پلان مل کر بنایا ہے اور اسی کام کیلئے بنایا گیا تھا کہ اپنے گھر کو دہشت گردوں سے پاک کریں اور مکمل طور پر امن وامان بحال کریں،

جب تک ہم اپنی غلطیوں کا اعتراف نہیں کریں گے تو ان کا تدارک بھی نہیں ہوگا ۔خواجہ آصف نے کہا کہ ہماری حکومت کی حالیہ کارکردگی اچھی رہی ہے ، ہم نے دہشت گردی کا خاتمہ کیا اور قبائلی علاقوں میں بھی امن آیا ہے ، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج نے بہت قربانیاں دی ہیں ، ہماری حکومت کو عدم استحکام کا کوئی خطرہ نہیں ، حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں مگر یہ وطن قائم رہے گا ۔انہوں نے کہا کہ امریکی نائب معاون وزیرخارجہ ایلکس ویلز جمعرات کو پاکستان آئیں گی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تلوم اور تلوم سے آگے


ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…