ہفتہ‬‮ ، 10 اکتوبر‬‮ 2026 

ختم نبوت کے حلف نامے میں ایک اور ترمیم،حکومت نے اہم اعلان کردیا

datetime 10  اکتوبر‬‮  2017 |

اسلام آباد(این این آئی) سینیٹ نے کاغذات نامزدگی فارم میں ختم نبوت کا حلف نامہ بحال کرنے کی ترمیم متفقہ طور پر منظور کرلی۔سینیٹ اجلاس کے دوران وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے انتخابی اصلاحات بل 2017 کے کاغذات نامزدگی فارم میں ختم نبوت کا حلف نامہ بحال کرنے کی ترمیم کا بل پیش کیا جسے ایوان نے متفقہ طو پر منظور کرلیا

بل کے متن کے مطابق حلف نامے کے کالم پر اقرار نامے اور حلف نامے کے الفاظ شامل کردیئے گئے ہیں۔سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے زاہد حامد نے کہا کہ اس شق کو مرکزی بل میں شامل کرنے کا حمایتی ہوں، تمام سیاسی جماعتوں کا مشکورہوں کہ انہوں نے تعاون کیا۔زاہد حامد نے کہا کہ اتنی محنت کے باوجود ایک نقطہ رہ گیا جس کا تصوربھی نہیں کرسکتے ٗسوچ بھی نہیں سکتا کہ ختم نبوت کے اقرار پرغلط اثرانداز ہوں۔انہوں نے بتایا کہ 40 سال بعد انتخابات کے 8 قوانین میں ترمیم کرکے انتخابی اصلاحات کیں، شق سیون بی اور سی کو انتخابات بل میں لانے پرمشاورت کررہے ہیں۔واضح رہے کہ کاغذات نامزدگی کے حلف نامے میں ترمیم پر میاں نوازشریف نے ایک تحقیقاتی کمیٹی بھی تشکیل دی ہے جو اس حوالے سے تحقیقات کرکے ذمہ دار کا تعین کریگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…