منگل‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2026 

پاکستان اور چین میں اسلحے کی سب سے بڑی ڈیل،نئی تاریخ رقم،دھماکہ خیز تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 9  اکتوبر‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اپنے دوست ملک چین سے بحری جہاز اور 8 آبدوزیں خریدے گا، بحری جہاز کے لئے ایک سودے پر دستخط ہوگئے ہیں۔چینی سرکاری اخبار گلوبل ٹائمز کے مطابق چین پاکستان کو ہتھیار برآمد کرنے والے بڑے ممالک میں سے ایک ہے، بیجنگ کے اسلحے کی تجارت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، اسلام آباد بھی 8 آبدوزیں خریدنے کا منصوبہ بنارہا ہے ٗاخبار نے فوجی ماہرین کے حوالے سے کہا کہ یہ کوئی حیران کن بات نہیں ہے

کیونکہ فوجی ہتھیاروں کی تحقیق اور ترقی میں چینی اہلیت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے بلکہ جدیدترین ہتھیاروں کی تیار ی اور پیداوار میں ترقی کررہا ہے۔بحریہ کے ایک ماہر لی جی کا حوالہ دیتے ہوئے اخبار لکھتا ہے کہ چین حالیہ برسوں کے دوران عالمی اسلحے کی صنعت کا ایک بڑا تیار کنندہ بن کر سا منے آیا اور وہ چھوٹے ہتھیاروں سے ترقی کر کے اب جدید ترین ہتھیار کررہا ہے کیونکہ چین میں ہتھیاروں کی برآمد کے سلسلے میں سخت قوانین لاگو کئے ہیں ٗگزشتہ 5 برسوں کے دوران چینی ہتھیاروں کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے اور اسی عرصے کے دوران چین کا ہتھیاروں کی عالمی تجارت میں 6اعشارئی2فیصد کا حصہ بڑھ کر 7اعشاریہ4فیصد تک پہنچ گیا ہے۔امریکی جریدے نیشنل انٹریسٹ نیبھی چینی ہتھیاروں کی جرمنی ،فرانس اور برطانیہ تک برآمد کے حوالے سے رپورٹ شائع کی تھی اور لکھا تھاکہ چین اب دنیا کو ہتھیار برآمد کرنے والا تیسرا بڑا ملک ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق امریکا دنیا بھر میں کم از کم 100ممالک کو اسلحہ فروخت کرتا ہے، اس کے فوجی اسلحہ کے مقابلے میں چینی اسلحہ قیمت میں بھی کم ہے اور بعد از فروخت سروس فراہم کرنے میں بھی چینی زیادہ سہولت دیتے ہیں، اس لئے اسلحہ کی فروخت میں اس کی ساکھ بہتر ہے۔دفاعی ماہر لی نے مثال پیش کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے بھارت کو ایف 16طیارے فروخت کئے

جو قیمت میں بھی زیادہ تھے اور وہ زائد المیعاد بھی تھے، چین پاکستان کو جو جدید ترین ہتھیار اور آبدوزیں فروخت کررہا ہے وہ ایک اچھی مثال ہے، یہ آبدوزیں چین نے خود ڈیزائن کی ہیں، چینی ہتھیاروں کی کارکردگی بھی امریکی اور روسی ہتھیاروں کے مقابلے میں بہتر رہی ہے ٗچین 3 اصولوں پر ہتھیار برآمد کرتا ہے جن کا مقصد اپنے خریدار کی قانونی دفاعی اہلیت کو بہتر بنانے میں مدد دینا، عالمی اورعلاقائی امن و سلامتی کو بہتر بنانا اور خریدار کی اندرونی پالیسیوں میں عدم مداخلت ہے۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…