اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

نیب کا کیپٹن صفدر کی گرفتاری میں رکاوٹ ڈالنے والے وزراء اور لیگی کارکنوں کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ

datetime 9  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) نیب نے کیپٹن (ر)صفدر کی گرفتاری میں رکاوٹ ڈالنے پر وزرا اور ن لیگی کارکنوں کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نیب نے گزشتہ رات کیپٹن (ر)صفدر کی گرفتاری میں رکاوٹ ڈالنے پر وزرا اور لیگی کارکنوں کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے، اسلام آباد ایئرپورٹ پر کیپٹن صفدر کی گرفتاری میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی اور نیب گاڑیوں کو نقصان پہنچانے

پر ایف آئی آر درج کرائے گا۔واضح رہے کہ رات گئے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر عباسی اہلیہ مریم نواز کے ہمراہ لندن سے براستہ دوحہ اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے جہاں مسلم لیگ(ن)کے کارکنوں کی جانب سے کیپٹن صفدر کی گرفتاری کے خلاف مزاحمت کی گئی اور کارکن نیب کی گاڑی کے آگے لیٹ گئے جب کہ گاڑی پر مکے بھی مارے۔دریں اثناء میاں نواز شریف کی صاحب زادی مریم نواز نے کہا ہے کہ مخالفین کہتے ہیں کہ ایک آتا ہے دوسرا جاتا ہے ہم آتے تو ہیں بھاگتے تو نہیں ۔ تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے پیر کے روز نیب عدالت پیشی کے بعد ٹوئٹر پر مخالفین پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم عدالتوں میں پیش تو ہوتے ہیں جو کہتے ہیں کہ ایک آتا ہے دوسرابھاگ جاتا ہے کم از کم آتے تو ہیں باقی اشتہاریوں کی طرح عدالتوں سے بھاگتے تو نہیں ۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…