پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

سابق وزیراعظم نوازشریف کے دامادکیپٹن(ر)صفدرگرفتار،مریم نوازبھی واپس پہنچ گئیں

datetime 9  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)نوازشریف کے داماد کیپٹن(ر) صفدر کو گرفتارکرلیاگیا،تفصیلات کے مطابق مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر لندن سے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچتے ہی نیب لاہور کی ٹیم نے کیپٹن صفدر کو گرفتار کر لیاہے ۔معلوم ہوا ہے کہ کیپٹن صفدر کو ائیرپورٹ سے راولپنڈی آفس منتقل کیا جائے گا جبکہ مریم نواز کو ایئرپورٹ سے پنجاب ہاؤس جانے دیاگیا ہے،

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کی بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر غیر ملکی ائیرلائن کی پرواز کے ذریعے لندن سے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں ۔ وطن واپس پہنچتے ہی پر نیب کی ٹیم نے کیپٹن صفدر کو ائیرپورٹ سے اپنی حراست میں لے لیاہے ۔ ڈائریکٹر نیب رضوان نے کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کیا۔ کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری پر ن لیگ کے کارکن اشتعال میں آگئے اورنیب کی گاڑی کے آگے لیٹ گئے اور دھرنا دیدیا۔جبکہ مریم نواز کوائیرپورٹ سے پنجاب ہاؤس جانے دیاگیا ہے کیپٹن صفدر پارک لین اپارٹمنٹس ریفرنس میں مطلوب ہیں اور احتساب عدالت نے انہیں گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔ سپریم کورٹ کی ہدایت پر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کیخلاف احتساب عدالت اسلام آباد میں ریفرنس دائر ہے جبکہ احتساب عدالت نے کیپٹن صفدر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں اور نیب لاہور کو کیپٹن صفدر کی گرفتاری کے احکامات پر عملدرآمد کرانے کا حکم دیا تھا۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…