اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

پاک فوج کے حاضر سروس جنرل نے استعفیٰ دیدیا‎

datetime 8  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(آئی این پی ) صدر نیشنل ڈیفنس یونی ورسٹی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر کل اپنے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے ۔لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے ذاتی وجوہات کی بنا پر قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی درخواست کی ہے وہ کل پیر کو عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے۔ رضوان اختر کو فوج کے قابل ترین افسروں میں مانا جاتا ہے وہ دوران ملازمت ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی رینجرز سندھ سمیت دیگر اہم عہدوں پر فائز رہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے استعفیٰ میں لکھا ہے کہ بوجھل دل مگر اطمینان کے ساتھ میں کل 9 اکتوبر پیر کو اپنی وردی اتار دوں گا۔ میں استعفی ٰذاتی وجوہات کی وجہ سے دے رہا ہوں۔ انہوں نے کہا ہے کہ عظیم فوج کے ساتھ 35 سالہ خدمات کی انجام دہی پر مجھے فخر ہے اور فوجی کیریئر میں تعاون پر اپنے سینئرز، ساتھیوں اور اسٹاف کا شکرگزار ہوں۔ فوج کو جب بھی ضرورت پڑے گی میری خدمات حاضر ہیں۔ انہوں نے درخواست کی ہے کہ ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر مفروضوں سے گریز کیا جائے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…