اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

اس موضوع پر کوئی بات نہ کرے، یہ ہو ہی نہیں سکتا، پاک فوج نے دوٹوک اعلان کردیا

datetime 5  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی)پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہاہے کہ ہماری سرحدوں پر خطرات منڈلا رہے ہیں ٗہمارے دو لاکھ فوجی مغربی اور ایک لاکھ فوجی مشرقی سرحد پر تعینات ہیں ٗپاکستان پر امن ملک ہے ٗ جنگ نہیں چاہتے ٗ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دینگے ٗ افغانستان کا 50 فیصد علاقہ افغان فوج کے کنٹرول میں نہیں ٗ ملک میں مارشل لاء کا تاثر دینا بالکل بے بنیاد اور کوئی بھی اس پر بات نہ کرے کیوں کہ اس معاملے پر بات بھی کرنا بالکل فضول ہیچار غیر ملکی ایجنسیاں پاکستان میں دہشتگردی کا منصوبہ بنارہی ہیں ٗ

محرم میں بھی دہشت گردی کے بڑے خطرات تھے ٗ بھارت کے نامناسب رویے کی وجہ سے مشرقی سرحد غیر محفوظ اور خطرے سے بھرپور ہے ٗبھارتی ایئر فورس جارحیت کریگی تو پاکستان کا جواب سب دیکھیں گے ٗاحتساب عدالت کے باہر رینجرز کی تعیناتی میں مقامی طور پر غلط فہمی پیدا ہوئی ، قوانین کے مطابق اسپیشل کارڈ کے بغیر آرمی چیف کو بھی سپاہی جانے نہیں دے گا ٗاداروں میں تصادم والی کوئی بات نہیں ٗ آرمی آئین اور قانون کے تحت حکم پر چلنے کی پابند ہے ٗپاناما لیکس کی تحقیقات کرنے والے جے آئی ٹی میں آئی ایس آئی اور ایم آئی کا کردار آئینی تھا ،موجودہ معاملے کے پیچھے فوج ہونے یا مارشل لگنے کی بات کرنا بھی فضول ہے ، ناموس رسالت ؐپر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا ٗکوئی فرد اور ادارہ پاکستان سے بالا تر نہیں ٗ کور کمانڈر کانفرنس کے بعد پریس ریلیز جاری نہیں کی گئی تھی کیونکہ خاموشی بھی اظہار کا ایک طریقہ ہے ٗملک سے باہر بیٹھ کر ملک کو توڑنے کی بات کرنیوالوں کی پکڑ ہوگی ٗبھارتی جاسوس کلبھوشن جادیو کی رحم کی اپیل آرمی چیف کے پاس آئی ہے اور اس سے متعلق جلد خبر دیں گے۔ جمعرات کو راولپنڈی میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں کچھ سالوں میں کئی کامیابیاں حاصل کیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف 40 سال جنگ لڑی اور اب یہ آگے بڑھ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے دہشت گردی کے خلاف کیا کردار کیا یہ بات سب کو معلوم ہے ٗماضی میں امریکا اور مجاہدین کے ساتھ مل کر سودیت یونین سے جنگ لڑی تاہم بعد میں یہ جنگ پاکستان میں کس طرح منتقل ہوئی یہ بات بھی سب کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کا 50 فیصد سے زائد کا علاقہ ان کی حکومت کے کنٹرول سے باہر ہے اور اس کا اثر پاکستان پر بھی ہوتا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ آرمی چیف نے پیشکش کی ہے کہ ہم افغانستان میں بھی محفوظ قلعہ بناکر دے سکتے ہیں جہاں وہ اپنی فوج خودبٹھالیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اور آرمی چیف نے کئی دفعہ کہا کہ اگر پاکستان میں کوئی بھی غیرمحفوظ جگہ ہے تو وہ ہمیں دکھائی جائے۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ سیاست میں پاک فوج کا کوئی عمل دخل نہیں ، پاک فوج آئین اور قانون کے تحت ملک کی حفاظت کر رہی ہے، ملک میں مارشل لاء کا تاثر دینا بالکل بے بنیاد اور کوئی بھی اس پر بات نہ کرے کیوں کہ اس معاملے پر بات بھی کرنا بالکل فضول ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…