منگل‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2026 

ایک کے بعد ایک سکینڈل، مشکلات میں پھنسے نوازشریف کو ایک اور جھٹکا،جسٹس (ر) افتخارچوہدری نے ایک اوربڑے معاملے میں پھنسادیا

datetime 4  اکتوبر‬‮  2017 |

اسلام آباد(این اینآئی) سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی پارٹی پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے عدلیہ مخالف تقاریر پر سپریم کورٹ میں ’توہین عدالت‘ کی درخواست دائر کردی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے حال ہی میں دوبارہ منتخب ہونے والے صدر نواز شریف کے خلاف ’توہین عدالت‘ کی درخواست پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے نائب صدر احسن الدین شیخ کی جانب سے عدالت عظمیٰ میں دائر کی گئی۔

درخواست گزار نے کہا کہ عدالت نے نواز شریف کو نا اہل قرار دیا تھا جبکہ سابق وزیراعظم نے اعلیٰ عدلیہ کے فیصلے کو تسلیم نہیں کیا۔درخواست میں کہا گیا کہ نواز شریف عدالتی فیصلے پر توہین آمیز تنقید کے باعث عدالتی فیصلے اور معزز ججز کی تضحیک کے مرتکب ہوئے ہیں۔انہوں نے سابق وزیراعظم کی تقریر نشر کرنے پر پابندی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پمرا ابصار عالم اپنی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام رہے ہیں۔جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے نائب صدر احسن الدین شیخ نے اپنی درخواست میں عدالت سے استدعا کی کہ نواز شریف اور ابصار عالم کے خلاف ’توہین عدالت‘ کی کارروائی کی جائے۔دوسری جانب وزیراعظم محمد نواز شریف اپنی اہلیہ کلثوم نواز کی عیادت کیلئے جمعرات کے روز لندن روانہ ہوں گے ۔نواز شریف 25ستمبر کو لندن سے وطن واپس پہنچے تھے ۔ سابق وزیر اعظم 26ستمبر اور 2اکتوبر کونیب عدالت کے رو برو پیش ہوئے تھے اور نیب عدالت نے انہیں دوبارہ 9اکتوبر کو طلب کر رکھا ہے ۔قبل ازیں لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف بغاوت کے مقدمے کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی۔ لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس سردار احمد نعیم نے درخواست پر سماعت کی ۔درخواست گزار جواد اشرف کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نواز شریف نے عدالت سے نااہلی کے فیصلے کے بعد اسلام سے لاہور تک ریلی نکالی اور ریلی کے دوران عدلیہ اور قومی سلامتی کے اداروں کے مخالف تقاریر کیں۔

درخواست گزار کے مطابق سابق وزیر اعظم نے تقاریر میں عدلیہ اور قومی سلامتی کے اداروں کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی اور قوم کو اداروں کیخلاف بغاوت پر اکسایا ،نواز شریف کی یہ تقاریر بغاوت کے زمرے میں آتی ہیں،مقدمہ کے لیے درخواست دی لیکن پولیس اپنی قانونی ذمہ داری پوری نہیں کر رہی ۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عدلیہ کو نشانہ بنانے کے مجرمانہ فعل میں نوازشریف کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔عدالت نے شہری کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے ایس ایچ او ڈیفنس سے تحریری رپورٹ طلب کرلی اور سماعت 6نومبر کے لیے ملتوی کردی۔

 



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…