منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ن لیگ کے اہم رہنما نے عمران خان کے امپائروں کو کھلا چیلنج کردیا لیکن خود”غائب “ ہوگئے،دلچسپ صورتحال‎

datetime 3  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)لاہور اور گوجرانوالہ میں ن لیگ نے بینرز لگادیئے، عمران خان کے امپائروں نوازشریف آگیا ہے، روک سکتے ہو تو روک لو، تفصیلات کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں مسلم لیگ ن کی جانب سے بینرز لگادیئے گئے ہیں کہ عمران خان کے امپائروں نوازشریف آگیا ہے، روک سکتے ہو تو روک لو، دلچسپ بات یہ ہے کہ بینرز کے اختتام پر منجانب : مسلم لیگ ن تو لکھا ہوا ہے مگر کسی بھی شخصیت کا نام موجود نہیں،

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بینرز گوجرانوالہ میں وزیردفاع خرم دستگیر کے حلقے میں بھی لگائے گئے ہیں بظاہراً بینرز عمران خان کے خلاف ہیں لیکن ان بینرز پر کسی کا نام نہیں لکھاگیا،دریں اثناءمسلم لیگ (ن) کا بلا مقابلہ صدر منتخب ہونے کے بعد محمد نواز شریف اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے ،جاتی امراءرائیونڈ آمد پر کارکنوں نے پھولوںں کی پتیاں نچھاور کر کے اور شیر شیر ،وزیراعظم نواز شریف کے نعر ے لگاکر پرتپاک استقبال کیا ،نواز شریف کے دوبارہ صدر منتخب ہونے کی خوشی میں رہنماﺅں کی جانب سے مختلف مقامات پرمٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کنونشن سنٹر اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کے اجلاس میں نواز شریف کو بلا مقابلہ مرکزی صدر منتخب کیا گیا ۔ بعد ازاں نواز شریف اسلام آباد سے لاہور پہنچے جہاں ان کی آمد سے قبل ہی کارکنوں کی بڑی تعداد ان کے استقبال کے لئے موجود تھی ۔ اس موقع پر کارکنوں نے انتہائی جذبات انداز میں قیادت کے حق میں نعرے لگائے اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں ۔علاوہ ازیں نواز شریف کے دوبارہ صدر منتخب ہونے کی خوشی میں مختلف مقامات پر مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔ مسلم لیگ (ن) کے اراکین اسمبلی وحید گل ، طارق مسیح گل ،سیف الملوک کھوکھر، ملک ریاض کی جانب سے مختلف مقامات پرمٹھائیاں تقسیم کی گئیں ۔ اس موقع پر نواز شریف کی دروازی عمر کےلئے دعائی بھی کرائی گئی ۔

مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ لاہور کے صدر خرم روحیل اور نائب صدر محمد جہانگیر اعوان کی طرف سے نواز شریف کے بلا مقابلہ صدر منتخب ہونے کی خوشی میں کارکنوں اور عوام میں مٹھائی تقسیم کی گئی ۔اس موقع پر کارکنوں نے اپنی قیادت کے حق میں نعرے لگائے ۔ مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رہنما میاں عثمان کی جانب سے اعظم کلاتھ مارکیٹ کے تاجروں میں مٹھائی تقسیم کی گئی ۔ اس موقع پر کارکنوں نے اپنی قیادت کے حق میں بھرپور نعرے بازی کی ۔ ‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…