پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

نااہل نوازشریف نکلے تو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا پروٹوکول بھی شرماگیا،وزیراعظم کے قافلے میں کتنی اور نوازشریف کے قافلے میں کتنی گاڑیاں تھیں؟ افسوسناک صورتحال

datetime 3  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)نااہل نوازشریف نکلے تو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا پروٹوکول بھی شرماگیا،وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے پروٹوکول میں صرف 12 جبکہ نااہل وزیراعظم نواز شریف کے پروٹوکول میں 26 گاڑیاں تھیں ،مسلم لیگ (ن) کا بلا مقابلہ صدر منتخب ہونے کے بعد محمد نواز شریف اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے ،جاتی امراء رائیونڈ آمد پر کارکنوں نے پھولوںں کی پتیاں نچھاور کر کے اور شیر شیر ،وزیراعظم نواز شریف کے نعر ے لگاکر پرتپاک استقبال کیا ،

نواز شریف کے دوبارہ صدر منتخب ہونے کی خوشی میں رہنماؤں کی جانب سے مختلف مقامات پرمٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کنونشن سنٹر اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کے اجلاس میں نواز شریف کو بلا مقابلہ مرکزی صدر منتخب کیا گیا ۔ بعد ازاں نواز شریف اسلام آباد سے لاہور پہنچے جہاں ان کی آمد سے قبل ہی کارکنوں کی بڑی تعداد ان کے استقبال کے لئے موجود تھی ۔ اس موقع پر کارکنوں نے انتہائی جذبات انداز میں قیادت کے حق میں نعرے لگائے اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں ۔علاوہ ازیں نواز شریف کے دوبارہ صدر منتخب ہونے کی خوشی میں مختلف مقامات پر مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔ مسلم لیگ (ن) کے اراکین اسمبلی وحید گل ، طارق مسیح گل ،سیف الملوک کھوکھر، ملک ریاض کی جانب سے مختلف مقامات پرمٹھائیاں تقسیم کی گئیں ۔ اس موقع پر نواز شریف کی دروازی عمر کیلئے دعائی بھی کرائی گئی ۔ مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ لاہور کے صدر خرم روحیل اور نائب صدر محمد جہانگیر اعوان کی طرف سے نواز شریف کے بلا مقابلہ صدر منتخب ہونے کی خوشی میں کارکنوں اور عوام میں مٹھائی تقسیم کی گئی ۔اس موقع پر کارکنوں نے اپنی قیادت کے حق میں نعرے لگائے ۔ مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رہنما میاں عثمان کی جانب سے اعظم کلاتھ مارکیٹ کے تاجروں میں مٹھائی تقسیم کی گئی ۔ اس موقع پر کارکنوں نے اپنی قیادت کے حق میں بھرپور نعرے بازی کی ۔ ‎



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…