منگل‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2026 

نوازشریف کو شدید دھچکا احتساب عدالت کا اب تک کا سب سے بڑا اعلان

datetime 2  اکتوبر‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اگر اگلی پیشی پر سابق وزیر اعظم نواز شریف کے بچے عدالت میں پیش نہ ہوئے تو ان کا مقدمہ الگ کرکے ان پر فرد جرم عائد کردی جائے گی،احتساب عدالت کا حکم۔نجی ٹی وی کے مطابق نواز شریف کی احتساب عدالت میں دوسری پیشی کے بعد جاری ہونے والے عدالتی حکم کے مطابق نواز شریف کے بچوں حسن نواز، حسین نواز اور ان کے دامادکیپٹن (ر) صفدر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے ہیں

جبکہ مریم نواز کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔عدالت نے اپنے حکم میں یہ بھی کہا ہے کہ اگر چاروں ملزمان 9 اکتوبر کو عدالت پیش نہ ہوئے تو نواز شریف کا کیس الگ کرکے ان پر فرد جرم عائد کردی جائے گی اور فرد جرم کے بعد اگلی کارروائی شروع کی جائے گی۔دریں اثنا متعدد نوٹس جاری ہونے کے باوجود مریم نواز، حسن، حسین اور کیپٹن(ر) صفدر نیب عدالت پیش نہ ہوئے، جس پر ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق عدالت نے شریف خاندان کو عدالت میں حاضری کے لئے متعدد نوٹس جاری کئے تھے لیکن جس پر کوئی بھی نیب عدالت میں پیش نہیں ہو سکا تاہم عدالت نے آج کی پیشی می ںسابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز، صاحبزادوں حسین نواز، حسن نواز سمیت کیپٹن صفدر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ہیں اور سماعت 9اکتوبر تک ملتوی کر تے ہوئے ہدایت کی ہے   کہ اگر 9اکتوبر کو شریف خاندان عدالت پیش نہ ہوا تو اسے اشتہاری قرار دیدیا جائے گا۔ عدالت میں شریف خاندان کی جانب سے موقف اپناتے ہوئے عدالت کو بتایا گیا ہے کہ مریم نواز، حسن، حسین اپنی والدہ بیگم کلثوم نواز کی علالت کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہو سکے۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف آج احتساب عدالت میں پیش ہوئے جہاں ان پر فردجرم عائد نہیں ہو سکی جبکہ انہیں بھی احتساب عدالت نے 9اکتوبر کو دوبارہ طلب کیا ہے۔  سابق وزیراعظم کی پیشی کے موقع پراحتساب عدالت کا کنٹرول رینجرز نے سنبھالا، پولیس، رینجرز اور ایف سی کے ایک ہزار جوان تعینات،نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث ، وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال، راجہ ظفر الحق سمیت کابینہ ارکان کو داخلے سے روک دیا گیا،

رینجرز بریگیڈئیر کے احکامات پر میڈیا نمائندوں کو بھی باہر نکال دیا گیا۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف احتساب عدالت میں ہو گئے ہیں  جہاں سابق وزیراعظم کے خلاف 3نیب ریفرنسزپر سماعت ہوئی تاہم عدالت کی جانب سے فردجرم عائد نہ ہو سکی۔ عدالت نے نواز شریف کو 9اکتوبر کو دوبارہ طلب کر لیا ہے۔ سابق وزیراعظم کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

احتساب عدالت کا کنٹرول رینجرز نے سنبھالا جبکہ پولیس اور ایف سی سمیت ایک ہزار جوان اس موقع پر سکیورٹی ذمہ داریاں ادا کر رہے تھے۔ نواز شریف کی عدالت میں پیشی کے موقع پر ان کے وکیل خواجہ حارث، وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال، راجہ ظفر الحق سمیت کابینہ ارکان کو عدالت میں داخلے سے روک دیا گیا جبکہ میڈیا نمائندوں کو جاری خصوصی پاسز کے باوجود رینجرز کے بریگیڈئیر کے احکامات پر میڈیا نمائندوں کو بھی باہر نکال دیا گیا ہے۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…