پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

نیااپوزیشن لیڈر،شاہ محمودقریشی کاقصہ ختم،آصف علی زرداری کے متحرک ہونے کے بعد تحریک انصاف نے بھی جوابی داؤ کھیل ڈالا

datetime 30  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)تحریک انصاف کی جانب سے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کی تبدیلی کے معاملے پر پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کی جانب سے یوم عاشور کے بعد رابطوں میں تیزی لائی جائے گی ۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے قائد حزب اختلاف کی تبدیلی کے معاملے پر اپوزیشن جماعتوں سے ٹیلیفونک رابطے کئے ہیں تاہم یوم عاشور کے بعد باضابطہ ملاقاتیں بھی شروع کی جائیں گی ۔

پیپلز پارٹی نے بھی پی ٹی آئی کی کوششوں کوناکام بنانے کے لئے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے اور اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں کا سلسلہ جاری ہے جنہیں آنے والے دنوں میں ملاقاتوں میں تبدیل کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی کی بطور قائد حزب اختلاف نامزدگی کے معاملے پر ان کی اپنی جماعت کے اندر اختلاف پایا جاتا ہے اور اسی وجہ سے پریشانی کی صورتحال ہے ۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کا بطور جماعت موقف ہے کہ قائد حزب اختلاف کی تبدیلی کا معاملہ قومی اسمبلی میں آنے کے بعد ناکامی کا کوئی آپشن نہیں اس لئے اتفاق رائے ناگزیر ہے ۔ذرائع کے مطابق عمران خان ذاتی طورپر شاہ محمود قریشی کی بطور قائد حزب اختلاف نامزدگی کی حمایت کرچکے ہیں تاہم ان کا کہنا ہے کہ اگر پارٹی کس اور نام پر اتفاق کرے تو مجھے کوئی اعتراض نہ ہوگا، ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری کے متحر ک ہونے کے بعد پی ٹی آئی نے اپنی کاوشیں تیز کر دی ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…