بدھ‬‮ ، 12 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

عائشہ گلالئی کا اگلا الیکشن بھی تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے لڑنے کا اعلان

datetime 24  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ممبر قومی اسمبلی اور تحریک انصاف کی منحرف رہنما عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن بھی تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے لڑوں گی‘نوشہرہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عائشہ گلالئی نے کہا کہ ضلع بھر میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ آئندہ الیکشن میں بھی پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑوں گی فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم کیا جائے۔

دریں اثنا اس سے پہلے یہ اطلاعات تھیں کہ تحریک انصاف کی منحرف رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کے آل پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کیلئے رابطے ہیں، عائشہ گلالئی کوسابق صدر پرویز مشرف کی حمایت میں بیانات دینے کا ٹاسک بھی سونپ دیا گیا،عائشہ گلالئی عنقریب مشرف کی مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کریں گی۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی منحرف رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کھل کرسابق صدر جنرل(ر) پرویز مشرف کی حمایت میں سامنے آ گئی ہیں۔ عائشہ گلالئی کے آل پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کے حوالے سے رابطے بھی ہو رہے ہیں،گزشتہ روز ان کی جانب سے اس ضمن میں پرویز مشرف کی حمایت میں بیانات بھی سامنے آئے ہیں۔ واضح رہے کہ پیپلز پارٹی اور پرویز مشرف کے اس وقت بیانات کے حوالے سے سرد جنگ چل رہی ہے اور دونوں اطراف سے ایک دوسرے پر الزامات لگائے جا رہے ہیں، اگر ایک ایسے موقع پر عائشہ گلالئی کا پرویز مشرف کی حمایت میں بیان دینااس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ وہ جلد آل پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کرلیں گی۔

موضوعات:



کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…