منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

لندن میں اس وقت کون کون موجود ہے؟پاکستان کے حوالے سے کیا اہم فیصلے ہو رہے ہیں؟سینئر تجزیہ نگار کے اہم انکشافات

datetime 24  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ نگار ہارون الرشید نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت لندن میں بلاوجہ نہیں بیٹھی ہوئی، وہیں سے ڈوریں ہلتی ہیں۔ ن لیگ کو بڑا ٹیڑھا مرحلہ درپیش ہے، ایک تو انکا مال لندن میں ہے، دوسرا ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان میثاق جمہوریت برطانوی حکومت نے امریکہ کے کہنے پر کرایا تھا،اسلئے وہاں سے ہی ڈوریں ہلتی ہیں۔

انہوں نے کہا یہ خبر ہے افواہ نہیں کہ اسحاق ڈار نے فوجی قیادت سے رابطہ کر کے وعدہ معاف گواہ بننے کی پیشکش کی مگر ادھر کوئی بنانے کو تیار نہیں۔ شہباز شریف فوج سے محاز آرائی نہیں چاہتے تو نواز شریف ان کو کیوں وزیر اعظم بنائیں گے؟۔ سلمان غنی نے کہا کہ پاکستان کی سیاست میں لندن کی بڑی اہمیت رہی ہے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا استعفیٰ اگلے 24 گھنٹوں میں متوقع ہے، سمن جاری ہونے کے بعد انہیں وزیر رہنے کا کوئی حق نہیں۔ نواز شریف اور اسحاق ڈار پر پاکستان واپس آنا فرض ہے ورنہ تاثر پیدا ہو گا کہ وہ حکومت کرنے کیلئے آتے ہیں اور پھر واپس چلے جاتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق برطانوی دارالحکومت لیگیوں کا گڑھ بن گیا ہے۔نجی ٹی وی چینل’’دنیا‘‘ کی رپورٹ کے مطابق بدیس میں دیس کے فیصلے ہونے لگے ہیں۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ہدایت پر لیگی قائدین نے لندن کا رخ کر لیا ہے۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی جو امریکہ کے دورے پر تھے، گزشتہ رات لندن پہنچے۔ شہباز شریف نے بھی قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے سیون فائیو سیون سے برطانیہ پہنچ گئے ہیں۔ وزیر خارجہ خواجہ آصف، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، مریم نواز، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اور دیگر رہنماء پہلے ہی سے لندن میں موجود ہیں جہاں لیگی رہنماء سر جوڑ کر بیٹھے ہیں اور اہم فیصلے کر رہے ہیں۔ آج حسن نواز کے دفتر میں ہونے والی اہم بیٹھک میں عدالتی کیسز، پارٹی صدارت اور

ملکی سیاسی صورتحال سے متعلق اہم فیصلے ہوئے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کے لندن پہنچنے کے بعد اگلے چوبیس گھنٹے میں نون لیگ کے بڑوں کی ایک اور اہم بیٹھک متوقع ہے جس میں اہم فیصلوں کو حتمی شکل دی جائے گی۔ ذرائع نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار آئندہ چند روز میں وزیر اعظم کو اپنا استعفیٰ بھجوا دیں گے اور وطن واپس نہیں آئیں گے جبکہ میاں

نواز شریف اگلے تین سے چار ماہ لندن ہی میں رہیں گے۔ دوسری جانب بیگم کلثوم نواز کے متعلق بھی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ وہ آئندہ چار سے چھ ماہ سفر نہیں کر سکیں گی جس کے باعث شاید این اے 120 کا الیکشن دوبارہ کرانا پڑے اور امکان ہے کہ یہ الیکشن شہباز شریف لڑیں گے اور پھر انہیں قومی اسمبلی سے وزیر اعظم منتخب کروایا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…