منگل‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2026 

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے نائب وزیر کی وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف کو سالگرہ کی مبارکباد ،خصوصی خط لکھ کر کارکردگی کو سراہا

datetime 23  ستمبر‬‮  2017 |

لاہور ( این این آئی)چین کے قونصل جنرل لانگ ڈنگ بن نے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے ملاقات کے موقع پر انہیں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی جانب سے ایک خصوصی خط پیش کیا۔یہ خط کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ سنٹرل کمیٹی انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ کے نائب وزیر زینگ شی سانگ نے اپنے دستخط کے ساتھ وزیراعلیٰ شہبازشریف کو بھجوایاہے ،

جس میں سالگرہ پر وزیراعلیٰ شہبازشریف کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیاگیااورپاک چین تعلقات کو فروغ دینے اورسی پیک کے منصوبوں پر انتہائی رفتار اورمعیار کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے وزیراعلیٰ شہبازشریف کی صلاحیتوں اور کارکردگی کو سراہا گیا ہے ۔کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے نائب وزیر نے وزیراعلیٰ شہبازشریف کی66ویں سالگرہ پر ان کی صحت اوران کیلئے مزید کامیابیوں کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میںآپ کی سالگرہ کے خوشگوار موقع پر آ پ اور آپکی کی فیملی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں اور آپ کی اچھی صحت، خوشگوار زندگی اورمزید کامیابیوں کیلئے دعا گو ہوں۔ گزشتہ برس جولائی آپ سے ہونے والی ملاقات کی خوشگوار یادیں میرے دل و دماغ میں آج بھی تازہ ہیں۔ اگرچہ ہماری ملاقاتیں تواتر کیساتھ نہیں ہوتیں لیکن ہمارے درمیان ہونے والی گفت و شنید اوردیگر رابطوں کے باعث ہماری دوستی کا رشتہ تسلسل کیساتھ مضبوط ہورہا ہے۔ ہم ایک دوسرے سے ہزاروں میل دور ہیں لیکن ہماری دل اکٹھے دھڑکتے ہیں کیونکہ دوستی فاصلوں کی محتاج نہیں ہوتی اورمخلص دوست ایک دوسرے کو سمجھتے ہیں اورایک دوسرے کی مدد کیلئے ہمہ وقت تیاررہتے ہیں اورآپ چین کے انتہائی مخلص دوست ہیں اورہم آپ کے اخلاص اورمحبت کے قائل ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ ہم ہمیشہ اچھے دوستوں اور بھائیوں کی طرح دوستی کے اس رشتے کو ہمیشہ قائم رکھیں گے۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے نائب وزیر نے کہا کہ پاکستان کے تجربہ کار سیاسی لیڈر ہونے کے ناطے آپ نے صوبہ پنجاب میں اپنی مضبوط لیڈر شپ کے ذریعے نمایاں مقام حاصل کیا ہے اورآپ کی کارکردگی انتہائی شاندار ہے۔

آ پ کی انتھک محنت اورمخلصانہ کوششوں کے باعث مختلف شعبوں میں غیر معمولی کامیابیاں ملی ہیں اورصوبے کے عوام کو حقیقی معنوں میں اہم ترین کامیابیوں کے ٹھوس فوائد حاصل ہوئے ہیں۔کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے دیرینہ مخلص دوست ہونے کی خصوصی حیثیت سے آ پ نے کمیونسٹ پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مابین تعلقات کو بڑھانے،پاکستان اورچین کی دوستی میں استحکام خصوصاً پاک چائنہ اقتصادی راہداری منصوبے کیلئے گراں قدر اوربے مثال خدمات سرانجام دی ہیں

اوراس ضمن میں غیر معمولی کوششیں کی ہیں جو قابل قدر ہیں۔ میں آپ کی پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے بے پناہ تڑپ وجذبے اور پاک چین دوستی کے فروغ کے لئے باہمی تعاون بڑھانے کے حوالے سے غیر معمولی عزم کامعترف ہوں اورمیں نے اس کوہر موقع پر محسوس کیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ چین اورپاکستان کے تعلقات انتہائی گہرے ہیں اوردونوں ملک نے ہر سطح پر ایک دوسرے کا بھر پور ساتھ دیا ہے اور پاکستان اورچین سٹریٹجک پارٹنرز ہیں۔دونوں ملکوں کے عوام کی دوستی لازوال ہے اورانہیں اس دوستی پر فخر ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ اور پاکستان مسلم لیگ(ن) اپنے اپنے ممالک میں حکمران سیاسی جماعتیں ہیں اور دونوں جماعتوں کے مابین قریبی روابط ہیں اورپارٹی ٹو پارٹی تعلقات سے نہ صرف گورننس کے تجربات کو باہمی طورپر سیکھنے کا موقع ملا ہے بلکہ پاک چین تعلقات کو بھی بے پناہ فروغ ملاہے اورمجھے پوری امید ہے کہ ہمارے درمیان قائم ا س عظیم رشتے کومستقبل میں مزیدوسعت ملے گی۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…