اتوار‬‮ ، 28 جون‬‮ 2026 

حکومت نے راحیل شریف کے بارے میں سعودی حکومت کی بڑی ڈیمانڈ پوری کردی،حیرت انگیز تفصیلات منظر عام پر

datetime 23  ستمبر‬‮  2017 |

اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر دفاع خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ روایتی آپریشنز اسلامی فوجی اتحاد کے مینڈیٹ میں شامل نہیں جبکہ مذکورہ اتحاد کے مینڈیٹ میں دہشت گردی کو شکست دینا، رکن ممالک میں ہونے والی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مدد، خفیہ معلومات کا تبادلہ، دہشت گردوں کی مالی امداد کو روکنا اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششوں کو

فروغ دینا شامل ہے۔وزیر دفاع نے پاک فوج کے سابق جنرل راحیل شریف کی اسلامی فوجی اتحاد کی سربراہی کے معاملے پر سینیٹ کو اپنے تحریری جواب میں بتایا کہ وزارت دفاع کو راحیل شریف کو فوجی اتحاد کی سربراہی کیلئے این او سی جاری کرنے کے حوالے سے سعودی عرب کی درخواست 14 فروری 2017 کو وزارت خارجہ کے ذریعے موصول ہوئی تھی۔انہوں نے کہاکہ اس معاملے کو وزارت دفاع کی جانب سے جنرلز ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) کے ساتھ 18 اپریل 2017 کو طریقہ کار وضع کرنے کیلئے زیر غور لایا گیا۔وزیر دفاع نے تحریری طور پر بتایا کہ راحیل شریف کو ٹی او آرز طے ہونے سے قبل فوجی اتحاد کی کمانڈ سنبھالنے کے لیے این او سی جاری کیا گیا اور تاحال ٹی او آرز کو حتمی شکل دینے سے متعلق مذکورہ کانفرنس منعقد نہیں ہوئی۔انہوں نے سینیٹ کو بتایا کہ اسلامی فوجی اتحاد کا مقصد دہشت گردی کو شکست دینا ہے جبکہ روایتی آپریشنز فوجی اتحاد کا مینڈیٹ نہیں اور اسلامی فوجی اتحاد ابھی تک تشکیل کے مراحل میں ہے۔وزیر دفاع نے جواب میں بتایا کہ سعودی حکام نے معلومات فراہم کی ہیں کہ اس اتحاد کا مقصد صرف دہشت گردی پر قابو پانا ہے لہذا ٹی او آر کا تعلق دہشت گردی کے خاتمے سے ہوگا اور ٹی

او آرز کو اتحاد کے رکن ممالک کے وزرائے دفاع کی کانفرنس کے دوران حتمی شکل دی جائیگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…