منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

بھارت کا پاکستانی سرحد پر حملہ، 4 شہری شہید، پاکستان کے جوابی وار سے دشمن کی گنیں خاموش ہوگئیں

datetime 21  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (آن لائن) بھارتی مسلح افواج نے ایک بار پھر سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چرواہ سیکٹر میں شہری آبادی پر فائرنگ کر کے 2خواتین سمیت4شہریوں کو شہید کر دیا10 زخمی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جمعرات کے روز بھارتی مسلح افواج نے چرواہ سیکٹر کے علاقے سہلریاں میں شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 4شہری شہید ہو گئے شہید ہونے والوں میں 2خواتین بھی شامل ہیں ۔ پنجاب رینجرز نے فائرنگ کرنیو الی بھارتی چوکیوں پر جوابی فائرنگ کی جس کے بعد بھارتی توپوں کے منہ بند ہو گئے۔دریں اثناء

وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے بھارتی فوج کی ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال فائرنگ کی شدیدمذمت اور4شہریوں کی شہادت پرگہرے دکھ اورافسوس کااظہارکیا۔وزیراعظم نے جمعرات کواپنے بیان میں بھارتی مسلح افواج کی جانب سے ورکنگ باؤنڈری چارواسیکٹرپربلااشتعال فائرنگ کی شدیدمذمت کی ۔انہوں نے چارشہریوں کی شہادت پرگہرے دکھ اورافسوس کااظہارکیااورمتاثرہ خاندانوں سے تعزیت اوردلی ہمدردی کااظہارکیااورکہاکہ بھارتی فوج کے بزدلانہ اقدام سے4شہری شہیدہوئے ،بھارتی افواج کی فائرنگ اورشہری آبادی کونشانہ بناناقابل مذمت ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…