پیر‬‮ ، 09 مارچ‬‮ 2026 

ٹرمپ سے ملاقات،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اہم اعلان کردیا

datetime 21  ستمبر‬‮  2017 |

نیو یارک ( آئی این پی ) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ بھارت پاکستان کے لئے خطرہ ہے ،پڑوسی ملک بھارت پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث ، پاک امریکہ تعلقات میں کسی تبدیلی کی توقع نہیں رکھتا، گزشتہ روز امریکی صدر ٹرمپ سے مختصر ملاقات ہوئی، پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف قیمتی جانوں کی قربانیاں دیں ، افغانستان میں قیام امن کے لئے امریکہ کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں ، نیا وزیر اعظم منتخب کرکے جمہوریت کا تسلسل برقرار رکھا ،

حکومت سنبھالی تو شرح نمو 2.5 فیصد تھی آج 5.2 فیصد ہے ، ملک کے بنیادی ڈھانچے پر اربوں ڈالر خرچ کر چکے، عالمی میڈیا پاکستان کی صحیح صورتحال نہیں دیکھا رہا ۔ بدھ کو یو ایس بزنس کونسل کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ 2013 میں جب حکومت سنبھالی تو مشکل حالات تھے ۔ اسٹاک مارکیٹ مندی کا شکار تھی ۔ شرح نمو 2.5 فیصد پر کھڑی تھی ۔ توانائی بحران شدت اختیار کر چکا تھا تاہم مسلم لیگ (ن) کی منتخب حکومت نے اقتدار میں آکر ملک کے بنیادی ڈھانچے پر کروڑوں ڈالر خرچ کیے اب شرح نمو 5.2 فیصد سے تجاوز کر رہی ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ دنیا میں نمایاں رہی ۔ ملک کی سڑکوں کی بحالی اور ہائی ویز کی تعمیر پر گزشتہ 4 سال میں 11 ارب ڈالر خرچ کر چکے ہیں ۔توانائی بحران پر قابو پانے کے لئے نئے ڈیمز بنانے کے لئے متعدد بڑے منصوبے شروع کیے ۔ 10 ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں آچکی ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ 2013 میں ملک کی درآمدات مشکلات کا شکار تھی ۔ تاہم موجودہ حکومت کے دوررس اقدامات کی بدولت ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے ۔ یو ایس بزنس کونسل کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اہم قربانیاں دیں ۔

فورسز کے ہزاروں جوان اور سویلین شہید ہوئے ۔ قیمتی جانوں کا نذرانہ دیا ۔ افغانستان میں قیام امن کے لئے امریکہ کے ساتھ مل کرکام کر رہے ہیں ۔ وزیر اعظم نے سرمایہ کاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی سرمایہ کاروں کو پاکستان کے سرمایہ کار دوست پالیسیوں سے فائدہ اٹھا کر پاکستان میں موجودہ معاشی مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھایا ۔ امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں ۔

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکہ اور دنیا کے اہم اتحادی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کے لئے خطرہ ہے ۔ پڑوسی ملک بھارت پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہے ۔ وسطی ایشائی ریاستوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاک امریکہ تعلقات میں کسی تبدیلی کی توقع نہیں رکھتا ۔ وزیراعظم نے کہا کہ عدالتی فیصلے کے بعد 3 روز میں نیا وزیر اعظم منتخب کرکے جمہوریت کے تسلسل کو برقرار رکھا ۔

کراچی میں حالات پہلے سے بہت بہتر ہیں ۔توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لئے متعدد منصوبوں پرکام کر رہے ہیں۔ موجودہ حکومت کے دوررس اقدامات کی بدولت 2030 میں پاکستان دنیا کی 20 ویں بڑی معیشت ہو گا ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ گزشتہ روز امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات ہوئی ۔ امریکی صدر کی پاکستان کے کردار سے متعلق رائے کو مثبت پایا ۔مختصر ملاقات میں امریکی صدر سے افغانستان کے معاملے پر مختصر گفتگو ہوئی ۔انہوں نے سرمایہ کاروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ بین الاقوامی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری جاری رکھیں گے ۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…