منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

این اے 120، 220پولنگ اسٹیشنوں میں سے کتنے پولنگ سٹیشنز پر کلثوم نواز اور کتنے پر یاسمین راشد کامیاب ہوئیں؟ حیرت انگیزانکشاف

datetime 20  ستمبر‬‮  2017

لاہور (آئی این پی) مسلم لیگ(ن) کی رہنما بیگم کلثوم نواز نے حلقہ این اے 120کے ضمنی انتخاب میں 220پولنگ اسٹیشنوں میں 172میں کامیابی حاصل کی جبکہ بقیہ 48پولنگ اسٹیشنوں میں پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد نے کامیابی حاصل کی، کل 43امیدواروں میں سے 41امیدوار ایسے ہیں جن کا سینکڑوں پولنگ اسٹیشنز پر نتیجہ صفررہا جبکہ کئی کو تو ایک سے زائد پولنگ سٹیشن پر کوئی ووٹ نہیں پڑا ۔ ایک تجزیاتی رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ(ن) کی رہنما بیگم کلثوم نواز نے حلقہ این اے 120کے ضمنی انتخاب میں 220پولنگ اسٹیشنوں میں 172میں کامیابی حاصل کی جبکہ بقیہ 48پولنگ اسٹیشنوں میں پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد نے کامیابی حاصل کی، کل 43امیدواروں میں سے 41امیدوار ایسے ہیں جنہیں ایک سے زائد پولنگ اسٹیشنز پر کوئی ووٹ نہیں پڑا، پاکستان پیپلز پارٹی کے فیصل میر 14پولنگ اسٹیشنز پر کوئی ووٹ حاصل نہیں کر سکے۔ جماعت اسلامی کے ضیاء الدین انصاری نے 57،پیپلز پارٹی ورکرز گروپ کی ساجدہ میر نے 116،لبیک یا رسول اللہ جماعت کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار شیخ اظہار الدین نے 4، جماعت الدعوٰۃ کی ملی مسلم لیگ کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار محمد یعقوب شیخ کا 2پولنگ اسٹیشنز پر نتیجہ صفر رہا۔جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید کے داماد حافظ خالد ولید نے آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیا۔ انہوں نے کل 3ووٹ حاصل کئے،217پولنگ اسٹیشنز پر انہیں کوئی ووٹ نہیں پڑا، ان کے الیکشن میں حصہ لینے کا مقصد اپنے حمایت یافتہ امیدوار محمد یعقوب شیخ کی پولنگ میں مدد کرنا تھا۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…