پیر‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2026 

آرمی چیف نے بڑے دہشت گرد کی سزائے موت کی توثیق کردی

datetime 20  ستمبر‬‮  2017 |

راولپنڈی (این این آئی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید چار دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی ٗ دہشت گردی، فوجی اہلکاروں کے اغواء اور شہید کرنے، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مسلح افواج پر حملوں جیسے سنگین جرائم میں ملوث پائے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سزائے موت کے دہشت گرد 21 افراد کے قتل اور ایک شخص کو زخمی کرنے میں ملوث تھے اور ان کے قبضہ سے ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد ہوئے۔

گرفتاری کے بعد ان دہشت گردوں کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل کیا گیا اور انہیں سزائے موت سنائی گئی۔ ان دہشت گردوں میں شبیر احمد ولد محمد شفیق شامل ہے جس کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، یہ مسلح افواج پر حملوں اور میجر عدنان سمیت 10 فوجیوں کو شہید کرنے میں ملوث پایا گیا۔ یہ دہشت گرد چار فوجیوں کو اغواء اور شہید کرنے میں بھی ملوث تھا، اس نے مجسٹریٹ اور ٹرائل کورٹ کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف کیا۔ سزائے موت پانے والا دوسرا دہشت گرد عمر خان ولد احمد خان ہے، اس کا تعلق بھی کالعدم تنظیم سے ہے اور یہ بھی مسلح افواج پر حملوں میں ملوث ہے اور اس نے تین سپاہیوں کو شہید کیا۔ ملزم ہزارہ میں گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کو تباہ کرنے میں بھی ملوث تھا اور اس کے قبضہ سے ہتھیار اور گولہ بارود برآمد ہوا، اس نے بھی مجسٹریٹ اور ٹرائل کورٹ کے سامنے اعتراف کیا۔ تیسرا دہشت گرد طاہر علی ولد سیّد نبی بھی کالعدم تنظیم کا رکن اور مسلح افواج پر حملوں میں ملوث ہے، اس پر دو فوجیوں کو شہید کرنے کے جرم میں مقدمہ چلایا گیا اور اس نے بھی مجسٹریٹ اور ٹرائل کورٹ میں اپنے جرم کا اعتراف کیا۔ سزائے موت پانے والا چوتھا دہشت گرد آفتاب الدین ولد فرخ زادہ بھی کالعدم تنظیم کا رکن ہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملہ میں ملوث ہے جس کے نتیجہ میں ایک پولیس آفیسر شہید اور زخمی ہوا۔ اس کے قبضہ سے بھی ہتھیار اور گولہ بارود برآمد ہوا اور اس نے بھی مجسٹریٹ اور ٹرائل کورٹ کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف کیا جس پر اسے سزائے موت سنائی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…