اتوار‬‮ ، 29 جون‬‮ 2025 

امریکی سفارتخانے کی نئی عمارت کی تعمیر ،حکومت نے بڑا اعلان کردیا

datetime 20  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے سینٹ کو بتایا ہے کہ اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کی نئی عمارت کی تعمیر کے لئے باقاعدہ منظوری لی گئی ہے، سی ڈی اے رولز کی کوئی خلاف ورزی نہیں ہوئی۔ بدھ کو سینیٹر حافظ حمد اللہ کے توجہ دلاؤ نوٹس کے جواب میں وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے بتایا کہ اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کی 8 منزلہ عمارت کی تعمیر کے نقشے کی منظوری حاصل کی گئی۔

اس کے لئے این او سی لیا گیا اور سی ڈی اے رولز کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ مختلف ادوار میں اسلام آباد میں بائی لاز تبدیل ہوتے رہے ہیں، امریکہ کے علاوہ بنگلہ دیش کے سفارتخانوں کے لئے 8 منزلہ عمارتوں کی منظوری دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ امریکی سفارتخانے کی عمارت پر جاسوسی آلات کی تنصیب کے معاملے سے وزارت داخلہ اور اس کے متعلقہ سکیورٹی اداروں نے لاعلمی کا اظہار کیا ہے جس پر دنیا میں اب اس طرح کے جاسوسی آلات نصب نہیں کئے جاتے بلکہ اس کے لئے سیٹلائیٹ کا استعمال ہوتا ہے اور گوگل ارتھ کے ذریعے ہر جگہ کے حوالے سے معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔ اجلا س کے دور ان وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے کہا کہ سوئٹزر لینڈ کی سرزمین کا دہشت گردوں کی طرف سے پاکستان کے خلاف استعمال ہونا مکمل طور پر ناقابل قبول ہے۔ کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی کو پاکستان، برطانیہ اور دیگر ممالک میں دہشت گرد تنظیم قرار دیا جا چکا ہے۔ آزادی اظہار کے نام پر سوئس حکومت کی طرف سے پوسٹر لگانے کی اجازت دینا پاکستان کی علاقائی سالمیت اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ اس مہم کے لئے بھاری رقم خرچ کی گئی اور بظاہر بھارت اس مہم کے پیچھے ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے سوئس حکومت کے ساتھ اپنے سنگین خدشات کا معاملہ اٹھایا ہے

اور سوئس سفیر کو دفتر خارجہ میں طلب کیا گیا اور انہیں ایک احتجاجی مراسلہ دیا گیا اس کے علاوہ اقوام متحدہ میں سوئٹزرلینڈ میں مستقل نمائندے کو بھی اس حوالے سے ایک خط تحریر کیا گیا ہے۔ اجلاس کے دور ان سینیٹر سحر کامران کے نکتہ اعتراض پر ریمارکس دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اخباری اطلاعات کے مطابق ایک صوبہ این ایف سی ایوارڈ کا معاملہ عدالت میں لے جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر ادارے کو اپنے معاملات کو خود حل کرنا چاہیے اور اس کا آئین میں طریقہ کار بھی موجود ہے۔

سیاسی معاملات کو عدالت میں لے جانے سے گریز کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وہ رواں اجلاس کے دوران اس معاملے پر یا تو رولنگ دیں گے یا کمیٹی آف دی ہول میں لے جا کر اس میں غور کیا جائے گا۔چیئر مین سینٹ نے کہاکہ انتظامیہ اور پارلیمان کے درمیان معاملات کو حل کرنے کا آئینی طریقہ کار موجود ہے، انہیں عدالت میں نہیں لے جانا چاہیے۔قبل ازیںآڈیٹر جنرل پاکستان نے اسلام آباد میں ڈپلومیٹک اینکلیو میں واقع امریکی سفارتخانے کی عمارت کی تعمیر میں بے ضابطگیوں کا انکشاف کیاہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق آڈیٹر جنرل پاکستان نے امریکی سفارت خانے کی آٹھ منزلہ عمارت کی تعمیر کے حوالے سے خدشات ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس عمارت کی چھت علاقے میں حکومتی دفاتر پر نظر رکھنے کے لیے استعمال کی جاسکتی ہے۔ڈپلومیٹک اینکلیو میں عمارتوں کی تعمیرات کے ضابطہ اخلاق کے مطابق کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) اس علاقے میں صرف 5 منزلہ عمارت کی تعمیر کی منظور دے سکتا ہے تاہم آڈٹ رپورٹ میں کہا گیا کہ امریکی سفارتخانے کی عمارت کا کیس 8 منزلہ ہونے کی وجہ سے عجیب ہے۔

آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا کہ سی ڈی اے بورڈ نے امریکی سفارتخانے کو این او سی جاری کرنے کے فیصلے کو وزیر اعظم کے حتمی فیصلے سے مشروط کیا ہوا تھا لیکن وزیر اعظم کے پاس زیر التوا منظوری کے باوجود عمارت میں تعمیراتی کام کا آغاز کر دیا گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان کی سیکیورٹی ایجنسیوں نے 2012 میں چیئر مین سی ڈی اے کو ایک خط لکھا جس میں انہوں نے امریکی سفارت خانے کی عمارت کی وسیع تعمیرات پر خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس عمارت کی پہنچ شاہراہِ دستور سے متصل بیشتر وزارتوں اور دیگر سرکاری عمارتوں تک ہو جائے گی۔رپورٹ میں واضح کیا گیا کہ ممکنہ طور پر عمارت کی چھت پر حکومتی دفاتر کی نگرانی کے لیے جاسوسی کے آلات نصب کیے جائیں گے۔آڈیٹر جنرل پاکستان نے کہا کہ آٹھ منزلہ عمارت کی تعمیر کے لیے وزیر اعظم نے منظوری نہیں دی تھی لہٰذا اس عمارت کے منصوبے اور اس کی ساخت میں بے ضابطگیوں کی اعلیٰ سطح پر انکوائری کی جانی چاہیے۔

موضوعات:



کالم



سٹوری آف لائف


یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…