ہفتہ‬‮ ، 10 اکتوبر‬‮ 2026 

کلثوم نواز تاحیات نااہل؟ عدالت سے نئی خبر آ گئی 

datetime 20  ستمبر‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز تاحیات نااہلی درخواست سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا گیا، تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے نو منتخب ایم این اے کلثوم نواز کی تاحیات نا اہلی کے متعلق دائر درخواست

کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ میں نومنتخب ایم این اے کلثوم نواز کی تاحیات نا اہلی کیلئے اعتراضی متفرق درخواست پر سماعت کی گئی۔ تاحیات نااہلی سے متعلق اس درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ نواز شریف پاناما کیس میں نا اہل ہوئے ہیں، جس کے بعد وہ آرٹیکل 62 اور 63 کے اہل نہیں رہے، سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نواز بھی ان کے جرم میں برابر کی شریک ہیں، اس لیے وہ حلقہ این اے 120 سے ضمنی انتخاب لڑنے کی اہل نہیں تھیں، عدالت فل بینچ کو اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کا حکم جاری کرے اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کو ضمنی انتخاب لڑنے کی تاریخ سے نا اہل قرار دیا جائے۔ جس پر عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ بادی النظر میں سپریم کورٹ اس کیس پر فیصلہ کر چکی ہے، ایسے میں درخواست قابل سماعت نہیں، اس کے بعد لاہور ہائی کورٹ نے متفرق درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…