اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

احتساب عدالت میں عدم پیشی ، اسحاق ڈار کے وارنٹ گرفتاری جاری

datetime 20  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)شریف خاندان کے بعد اسلام آباد کی احتساب عدالت میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی طلبی۔ عدالت کا ملزم کو25ستمبر کو پیش ہونے کا حکم،10لاکھ روپے مچلکے جمع کروانے اور قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے گئے۔تفصیلات کے مطابق پانامہ فیصلے کے بعد شریف خاندان اور ان کے سیاسی جانشینوں کے خلاف

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں دائر ریفرنسز پر20ستمبر کو طلب کئے جانے کے باوجود وزیرخزانہ غیر قانونی اثاثہ جات ریفرنس میں عدالت میں پیش نہیں ہوئے جس پر عدالت نے ملزم کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت کچھ دیر کیلئے ملتوی کردی۔ بعد ازاں دوبارہ سماعت شروع ہونے پر اسحاق ڈار کے پروٹوکول افسر فضل داد عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ سیٹ کنفرم تھی لیکن مصروفیات کی وجہ سے لندن سے واپس نہیں آسکے جس پر احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو10لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے داخل کروانے کا حکم دیا،عدالتی حکم کے مطابق اسحاق ڈار 10لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے ساتھ ساتھ ایک شخص کی شخصی ضمانت بھی جمع کروائے جبکہ عدالتی حکم میں واضح طور پر لکھا گیا ہے کہ اسحاق ڈار وزیرخزانہ کے سمن ان کے ذاتی ڈرائیور عمران نے وصول کئے،

،اسحاق ڈار کو جاری سمن کی تعمیل کے تمام قانونی تقاضے پورے کئے،ملزم کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے جاتے ہیں،بعد ازاں عدالت نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے 25ستمبر تک قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت25ستمبر تک ملتوی کردی۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…