پیر‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2026 

این اے120میں شکست، کلثوم نواز کی کامیابی متنازعہ ہوگئی،تحریک انصاف کا دھماکہ خیز اقدام کا اعلان

datetime 18  ستمبر‬‮  2017 |

لاہور( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ جب تک 29ہزار ووٹوں کا معاملہ حل نہیں ہو جاتا حتمی نتیجے کا اعلان نہیں ہونے دیں گے ،این اے 120کے نتائج پر 29ہزار ووٹو ں کا سایہ ہے ، آج (پیر) کے روز پریس کانفرنس کر کے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار این اے 120سے پی ٹی آئی کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد نے پنجاب کے سابق صدر اعجاز چوہدری ،

عندلیب عباس اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ اگر میڈیا سارے حالات نہ دکھاتا تو کبھی بھی حکومت کے ووٹ بینک میں کمی نہ آتی ۔ آج پریس کانفرنس کر کے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن کے حوالے سے پہلے بھی تحفظات تھے او راس کے حوالے سے پہلے بھی اظہار کر چکی ہوں ، اس معاملے پر عدالت میں بات ہو گی ، یہ جنگ ختم نہیں ہوئی ، 29ہزار ووٹو ں کا سایہ این اے 120کے نتائج پر پڑا ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب تک الیکشن کمیشن غیر جانبدار نہیں ہوتا اور تمام امیدواروں کو لیول پلینگ فیلڈ نہیں دیا جاتا ہم اس ادارے کے پیچھے پڑے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں حلقے کی عوام کا بھی شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے مشکل انتخاب کے باوجود ووٹ دئیے اور اسکی وجہ سے حکومت کے ووٹ بینک میں واضح کمی آئی ہے اور اب حکومت کو منہ چھپاتے پھرنا چاہیے ۔ میں حکومت سے کہتی ہوں کہ فکر نہ کریں ہم آپ کا پیچھا جاری رکھیں گے۔ اعجاز چوہدری نے کہا کہ جو لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ ان کے بندے اٹھائے گئے ہیں انکی اپنی حکومت ہے اگر ان میں یہ طاقت نہیں تو انہیں حکومت چھوڑ دینی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم این اے 120کی عوام کے بیحد مشکور ہیں جنہوں نے پی ٹی آئی کی امیدوار کو ووٹ دیا ہے اور 2013ء کے مقابلے میں حکمران جماعت کا مارجن دو تہائی کم کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ میں سب سے پہلے خواتین اور اس کے بعد مرد کارکنان کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے انتہائی جانفشانی سے ریاستی وسائل کا مقابلہ کیا اور اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی ۔ انہوں نے کہا کہ جب تک الیکشن کمیشن 29ہزا ر ووٹوں کا فیصلہ نہیں کرتا ہم نتائج کا اعلان نہیں ہونے دیں گے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…