بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

این اے 120، تمام پولنگ سٹیشنز کا نتیجہ بالآخر آ گیا، کس پارٹی نے کتنے ووٹ لیے؟ نتائج نے حیران کر دیا

datetime 17  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق حلقہ این اے 120 میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں سابق وزیراعظم کی اہلیہ کلثوم نواز نے 59413 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کرلی ہے جب کہ مدمقابل تحریک انصاف کی یاسمین راشد کو 46145 ووٹ ملے یوں کلثوم نواز 13268نے ووٹوں کی برتری سے ضمنی الیکشن کے سب سے بڑے معرکے کوسر کر لیا تفصیلات کے مطابق این اے 120کے ضمنی انتخاب میں آنے والے 220 پولنگ سٹیشن کے

غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی امیدوار بیگم کلثوم نواز نے تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد کو شکست دے کر انتخابی معرکہ اپنے نام کر لیا ہے، جیسے ہی بیگم کلثوم نواز کی جیت کی خبر مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں تک پہنچی انہوں نے جشن منانا اور نعرے بازی شروع کر دی، دوسری طرف تحریک انصاف کی امید وار ڈاکٹر یاسمین راشد نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے اعتراضات الیکشن کمیشن کے خلاف تھے، یہ جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی اور جب تک الیکشن کمیشن اپنے آپ کو آزاد نہیں کرتا اور سب کو برابر کا کردار ادا کرنے کا موقع نہیں دے گا تب تک ہم الیکشن کمیشن کے پیچھے پڑے رہیں گے، ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ میں 29 ہزار ووٹوں کے لیے دوبارہ عدالت میں جاؤں گی، دوسری طرف مسلم لیگ (ن) کی مریم نواز نے اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج مسلم لیگ (ن) کا مقابلہ سب سے تھا اور اللہ نے ہمیں سرخرو کر دیا۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی طرف سے پاناما فیصلے پر سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی نااہلی پر خالی ہونے والی حلقہ این اے 120 کی نشست کے انتخابی معرکے میں مسلم لیگ (ن)، تحریک انصاف، پیپلز پارٹی، ملی مسلم لیگ، جماعت اسلامی سمیت دیگر امیدوار انتخابی میدان میں تھے،

غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کی امیدوار اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز نے 59413 ووٹ حاصل کر کے پاکستان تحریک انصاف کی ڈاکٹر یاسمین راشد کو 13268 ووٹوں سے شکست دے دی، تحریک انصاف کی ڈاکٹر یاسمین راشد نے 46145 ووٹ حاصل کیے، ملی مسلم لیگ کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار محمد یعقوب شیخ نے 4268 ووٹ اور پیپلز پارٹی کے فیصل میر 2692 ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…