منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے نوازشریف کو گرفتار کرنے کا اعلان کردیا

datetime 17  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد،لندن(مانیٹرنگ ڈیسک،آئی این پی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی ہدایت ہے تو عمران خان کو گرفتار کرنا پڑے گا، نواز شریف کی گرفتاری کا حکم آیا تو عمل کریں گے اور کوئی چارہ نہیں۔ مریم نواز نے اچھے طریقے سے والدہ کی انتخابی مہم چلائی، اب فیصلہ عوام نے کرنا ہے۔ انہوں نے کہا جلسے، انٹرویو اور پارلیمنٹ میں تقریر کا انداز الگ ہوتا ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلہ سے اتفاق نہیں احترام ضرور کرتے ہیں۔

روزنامہ دنیا کے مطابق ایک انٹرویو میں وزیر اعظم نے کہا کہ سیاست میں تبدیلی عوام سے آتی ہے، عدالتوں سے نہیں۔ آرٹیکل باسٹھ تریسٹھ دو تہائی نہیں اتفاق رائے سے تبدیل کریں گے۔ اسحاق ڈار کو مستعفی ہونے کا نہیں کہوں گا وہ کیس لڑیں گے۔ فواد حسن فواد رائے ونڈ کا فیصلہ لے کر میرے پاس نہیں آئے۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو کتنے عرصہ کے لئے نا اہل کیا گیا یہ واضح نہیں، اگلا الیکشن نواز شریف کے نام کا ہو گا۔ چودھری نثار پارٹی کے سینئر ترین لیڈر ہیں، مریم نواز کے بارے میں انہوں نے اپنی رائے کا اظہار کیا، یہی جمہوریت ہے۔ چودھری نثار سے کہوں گا کہ پارٹی فیصلہ تسلیم کریں۔ وزیر اعظم نے بتایا کہ نومبر کے بعد لوڈ شیڈنگ نہیں ہو گی۔ادھروزیراعظم شاہد خاقان عباسی سابق وزیراعظم محمد نواز شریف سے ملاقات کے لیے لندن پہنچ گئے،وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف بھی لندن میں موجود ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور وزیر خارجہ خواجہ آصف لندن پہنچ گئے جہاں وہ نواز شریف سے ملاقات کریں گے، وزیراعظم اس کے بعد امریکہ میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے نیویارک جائینگے جہاں وہ پاکستانی وفد کی سربراہی کریں گے ۔ شاہد خاقان عباسی 21ستمبر کوجنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب بھی کرینگے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…