بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

نیٹو سپلائی بند، تجارتی پابندیاں، پاکستان نے امریکہ اور افغانستان کیخلاف عملی اقدامات کا اعلان کر دیا

datetime 16  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کی سرحد سے سکیورٹی اہلکاروں پر بم حملے کے بعد سرحد بند کر دی گئی، تفصیلات کے مطابق افغانستا ن کی سرحد سے سکیورٹی اہلکارو ں پر دو بم حملوں کے بعد پاک افغان سرحد طورخم بند کر دی گئی اور اس سے نیٹو سپلائی سمیت تجارتی سرگرمیاں مکمل طور پر معطل رہیں۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق طورخم سرحد کو تا حکم ثانی ہمیشہ کے لیے بند کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز دھماکوں کے بعد طورخم سرحد بندکر دی گئی تھی، ان دونوں بم دھماکوں میں 7 سکیورٹی اہلکاروں سمیت 9 افراد زخمی ہو گئے تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ یہ دونوں دھماکے دستی بم کے تھے اور یہ دستی بم افغانستان کے علاقے سے سکیورٹی اہلکاروں پر پھینکے گئے۔ ان دستی بم دھماکوں کے بعد سکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کو اپنے گھیرے میں لے لیا اور سرحد مکمل طور پر آمد رفت کے لیے بند کر دی گئی ۔ لنڈی کوتل آنے جانے والے راستوں پر بھی سکیورٹی اور چیکنگ سخت کر دی گئی ہے۔ یہاں یہ بات یاد رہے کہ افغانستان سے پاکستان میں دہشت گردی پاکستان کا ازلی دشمن بھارت کروا رہا ہے جس کے بارے میں ساری دنیا جانتی ہے۔ طورخم سرحد تا حکم ثانی بند رہے گی اور ہر قسم کی آمد و رفت معطل رہے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…