منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ورکنگ بانڈری پر بھارتی فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ جاری، زخمی خاتون شہید،شہدا کی تعداد 2 ہوگئی

datetime 14  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیالکوٹ(آئی این پی ) بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول اور ورکنگ بانڈری پربلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ جاری ، بھارتی اشتعال انگیزی سے زخمی ہو نیوالی خاتون شہید ہوگئی شہید ہونے والے افراد کی تعداد 2 ہوگئی ۔تفصیلات کے مطابق بھارتی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ورکنگ بانڈری اور لائن آف کنٹرول پر وقفے وقفے سے بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز پھکلیان سیکٹر پر بھارتی

فائرنگ سے زخمی ہونے والی معمر خاتون شہید ہوگئیں ہیں، جن کی شناخت ریشماں بی بی کے نام سے ہوئی ہیں ۔جس کے بعد رات گئے سے بھارتی فائرنگ اور گولہ باری کے باعث شہید ہونے والے افراد کی تعداد دو ہوگئی ہے، اس سے قبل ظہور الہی نامی شخص بھی بھارتی فائرنگ سے شہید ہوگیا تھا جبکہ گاوں ککراں کا رہائشی اڑتیس سالہ غلام عباس اور سفرین نامی خاتون بھی بھارتی فائرنگ سے شدید زخمی ہیں۔مقامی ذرائع کے مطابق بھارتی گولہ باری سے متعدد مویشی ہلاک اور زخمی ہو چکے ہیں ، بزدل بھارتی فوج نے ورکنگ بانڈری پر سول آبادی کو بھی نشانہ بنایا ہے جس کے باعث کئی گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے اور لوگ فائرنگ کے خوف سے گھروں میں محصور ہوچکے ہیں ۔پاک فوج کی جانب سے بھارتی فائرنگ اور گولہ باری کا بھرپور جواب دیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی فوج نے ایل او سی پر چری کوٹ اور کیلرسیکٹرز جبکہ ورکنگ بانڈری پر پکھلیاں سیکٹر پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا تھا، فائرنگ سے پکھلیاں سیکٹر کے نواحی گاں ڈیوڑا کا رہائشی محمد ظہور شہید ہوگیا تھا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…