پیر‬‮ ، 09 مارچ‬‮ 2026 

ن لیگ میں دھڑے بندی کی تصدیق،مریم نواز کو پارٹی صدر بنایا تو۔۔۔! شہبازشریف نے نوازشریف کو خبردارکردیا،حیرت انگیزانکشافات

datetime 13  ستمبر‬‮  2017 |

اسلام آباد (آن لائن)سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو پارٹی میں دھڑے بندی کرنیوالوں کی فہرست موصول ہو گئی ہے جس پر انہوں نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو ٹاسک دیا ہے کہ تمام ارکان اسمبلی سے فرداً فرداً ملاقات کر کے انکے مسائل اور شکایات کا فوری ازالہ کریں۔ نواز شریف نے وزیراعظم سے کہا ہے کہ زیادہ ناراض ارکان کی ان سے فون پر بات کرائی جائے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے پارٹی میں دھڑے بندی سے متعلق نواز شریف کے خدشات کی تصدیق کر دی ہے۔

مسلم لیگ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے لندن میں نواز شریف کو بتایا ہے کہ اگر انہیں پارٹی صدارت کا عہدہ نہ دیا گیا تو پھر پارٹی کو سنبھالنا مشکل ہو جائے گا۔ شہباز شریف نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مریم نواز کے ہاتھ میں پارٹی کی باگ دوڑ چلی گئی تو پھر پارٹی کو 10سال تک نہیں سنبھالا جا سکتا ہے۔ جس پر نواز شریف نید ھڑے بندی کرنیوالے رہنماؤں سے متعلق شہباز شریف کو ایک فہرست بھی دی ہے کہ 20کے قریب لوگ ہیں جو کہ پارٹی میں مسائل پیدا کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے شہباز شریف کو ایک بار پھرمیٹھی گولی دیدی ہے۔ جس میں انہوں نے کہا کہ انکے خلاف عدلاتی فیصلے پر جب تک نظر ثانی اپیل کا فیصلہ نہیں آ جاتا اس وقت تک کوئی مستقل صدر بنانے کا وہ ارادہ نہیں رکھتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو ٹاسک دیا ہے کہ وہ ناراض رہنماؤں سمیت تمام لیگی ارکان سے فرداً فرداً ملیں اور انکے تمام مسائل و شکایات سنیں اگر کوئی زیادہ شکایات رکھتا ہے تو پھر براہ راست ان سے بذریعہ فون بات کروائی جائے۔ مسلم لیگ کے ایک ناراض رہنما نے بتایا کہ حلقہ این اے120کے الیکشن کے بعد پارٹی 2حصوں میں تقسیم ہو جائیگی اور ایک طاقت ور گروپ سمانے آنے والا ہے۔ انہوں نے وثوق سے بات کی ہے کہ ممکن ہے کہ بیگم کلثوم نواز کو اپنی اپرٹی ہی شکست سے دوچار کرے کیونکہ ناراض لیگی ارکان اپنا اثر و رسوخ استعمال کر رہے ہیں۔



کالم



اینڈ آف مسلم ورلڈ


ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…