منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

نواز شریف چوتھی بار بھی وزیر اعظم ،حیرت انگیز خبر سنادی گئی

datetime 12  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ اگر عوام کا یہی جذبہ رہا تو نواز شریف کو چوتھی بار وزیر اعظم بننے سے کوئی نہیں روک سکتا ،جن لوگوں کے عدالتوں میں سالہا سال اور مہینوں سے مقدمات زیر التواء ہیں میرا انہیں مشورہ ہے کہ نواز شریف کو فریق بنا لوانکے مقدمات کے سالوں نہیں دنوں میں فیصلے ہوں گے ،جب 17ستمبر کو ڈبے کھلیں گے تو ان میں سے شیر ہی نکلے گا ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے ( ن) لیگ اقلیتی ونگ کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر وزیر انسانی حقوق طاہر خلیل سندھو اور اقلیتی اراکین اسمبلی سمیت کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ مریم نواز نے کہا کہ مجھے پتہ ہے کہ قیادت پر جانثار ی میں مسیحی بہن بھائی کسی سے کم نہیں ہیں۔ آپ اور میں جس لیڈر کے ماننے والے ہیں وہ یہ کہتا ہے کہ ان کو اقلیت بھی مت کہو ،یہاں اقلیت اور اکثریت نہیں بلکہ پاکستان میں بسنے والے ہر مذہب کے لوگ صرف پاکستانی ہیں ۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا نوا ز شریف کی نا اہلی کا فیصلہ منظور ہے ؟جس پر شرکاء نے بلند آواز میں ناں کہا ۔ اگر نواز شریف کی نا اہلی کا فیصلہ منظورنہیں تو کیا جس جدوجہد کے لئے نواز شریف نکلا ہے اس کا ساتھ دو گے ؟۔ 2013ء میں نواز شریف کو ٹوٹا پھوٹا پاکستان ملا تھا ، اس وقت مساجد ، چرچز اور عبادتگاہوں پر حملے ہوا کر تے تھے وہ وقت یاد ہے اور آج کا وقت بھی دیکھ رہے ہو کتنا فرق آیا ہے ، آپ کو کونسا پاکستان چاہیے ، آپ کو وہ پاکستان چاہیے جس میں دہشتگردوں کی کمر ٹوٹ رہی ہو اورکون ہے جس نے دہشتگردی پرکاری ضرب لگائی ، چار سال کی انتھک محنت سے لوڈ شیڈنگ کے اندھیرے دور کئے ، کون ہے جس نے سی پیک کا منصوبہ شروع کیا ، کون ہے جس نے موٹر ویز بنائیں ،کون ہے جس نے پاکستان کو معاشی استحکام دیا ؟

یہ بتائیں کس نے ملک میں گالم گلوچ کا کلچر متعارف کرایا جس پر شرکاء نے پی ٹی آئی کی قیادت کے خلاف نعرے بازی شروع کر دی ۔ مریم نواز نے کہا کہ کون ہے جس نے ملک کو سازشوں کے سوا کچھ نہیں دیا ،کس نے یہاں دھرنوں کی سیاست کی روایت ڈالی ،کون ہے جس نے کروڑوں ووٹوں سے منتخب ہونے والے وزیرا عظم کے خلاف سازش کی ؟۔ خیبر پختوانخواہ میں عوام ڈینگی سے مر رہے ہیں اور وہ لندن میں شادیوں کی تقریبات میں شریک ہو رہے ہیں ،

کون ہے وہ جو لاہوروالوں سے ووٹ تو مانگتا ہے لیکن لاہور سے باہر کر لاہور کی ترقی کو گالی دیتا ہے۔ مریم نوازشریف نے کہا کہ 2013ء میں کھیلوں کے میدان ویران پڑے ہوئے تھے آج ساڑھے چار سال بعد جب نواز شریف وزیر اعظم نہیں بھی ہے تو کھیل کے میدانوں میں رونقیں لگی ہوئی ہیں ۔ ایسے وزیر اعظم کو نا اہل کیا گیا جس نے ڈوبتی معیشت کو سنبھالا ، شرح نمو کو 2.8سے 5.3پر پہنچایا ،عوام کو 20،20گھنٹے کی لوشیڈنگ سے چھٹکارا دلایا ،

نواز شریف نے سٹاک ایکسچینج کو 54ہزار پوائنٹس کی تاریخی بلندی پر پہنچایا لیکن جب کروڑوں ووٹوں سے منتخب ہونے والے وزیر اعظم کو نا اہل کیا گیا تو سٹاک ایکسچینج تیزی سے نیچے گئی حالانکہ اس وقت بھی حکومت مسلم لیگ (ن) کی ہی تھی لیکن یہ ہے پاکستان کیلئے نواز شریف ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو جس طرح نا اہل کیا گیا میں سوچتی ہوں کہ جن کے مقدمے عدالتوں میں چل رہے ہیں او ران کے سالوں، مہینوں سے فیصلے نہیں ہو رہے

میں ان کو مشورہ دیتی ہوں کہ نواز شریف کو فریق بنا لو سالوں میں نہیں دنوں میں فیصلہ ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو اس لئے نا اہل کیا گیا کیونکہ پورے پاکستان میں ایک ہی اہل ہے ، نظر آرہا تھاکہ 2018ء کا انتخاب بھی نواز شریف جیت جائے گا اور اگر کسی کو شک تھا تو اب وہ بھی دورہو گیا ہے اور اب انشا اللہ 2018ء کا الیکشن نواز شریف ہی جیتے گا ۔ انہوں نے شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ این اے 120کے حلقے میں مسیحی بھائیوں، بہنوں ، ہندو برادری کو یہ پیغام دیدو کہ اگر پاکستان کی ترقی چاہتے ہو ،

پر امن پاکستان چاہتے ہو ، ترقی کرتا پاکستان چاہتے ہوئے ، منتخب نمائندے کو عزت چاہتے ہوئے ، لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ چاہتے ہو ،ووٹ کی عزت چاہتے ہو تو نواز شریف کا ساتھ دو اور بیگم کلثوم نواز کو بھاری اکثریت سے کامیاب کراؤ ۔ کیا 17ستمبر کو شیر پر مہر لگاؤ گے ؟جب ڈبے کھلیں گے تو کیا نکلے گا جس پر شرکاء نے شیر شیر کے نعرے لگائے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہی محبت او رجذبہ رہا تو نواز شریف کو چوتھی بار بھی وزیر اعظم بننے سے کوئی نہیں روک سکتا ۔ نواز شریف کل بھی تھا آج بھی ہے اور انشا اللہ کل بھی رہے گا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…