بدھ‬‮ ، 10 ستمبر‬‮ 2025 

پاکستان کا وہ مہنگا ترین منصوبہ جس پر 4 ہزار ارب روپے خرچ ہو گئےمگر وہ ناکام ہونے والا ہے

datetime 7  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر 4000 ارب روپے سے زائد خرچ کرنے کے باوجود منصوبے پر ناکامی کی تلوار لٹکنے لگی، بھارت نے سازش کے تحت مقبوضہ کشمیر میں 13 بجلی کے منصوبے شروع کرنے کی منصوبہ بندی کرلی ہے جس پر 15 ارب روپے سے زائد کے منصوبے شروع کئے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق یہ منصوبہ سندھ طاس معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے اور اگر بھارت ان میں

کامیاب ہوجاتا ہے تو ملکی میگا منصوبہ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور 969 میگاواٹ ناکام ہوجائے گا منصوبے پر 85 فیصد سے زائد کام مکمل ہوچکا ہے اور منصوبہ سے سالانہ 5150 ارب یونٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جس سے سالانہ 55 ارب روپے ریونیو اکٹھا کیا جائے گا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ طاس معاہدے پر حکومتی موقف کے باعث یہ منصوبہ بھی تباہی کی جانب جارہا ہے اور اگر پاکستان بھارت کو معاہدے پر عملدرآمد کروانے میں ناکام ہوگیا تو پھر 969 میگاواٹ کا یہ منصوبہ کسی کام کا نہیں رہے گا اور ملک کے اربوں روپے ڈوب جائیں گے۔بھارتی منصوبوں سے ملک میں پانی کی قلت بھی پیدا ہوجائے گی پہلے ہی بھارت پیک سیزن کے علاوہ دیگر مہینوں میں پاکستان کا پانی روک لیتا ہے جس سے ملک میں پانی کی کمی شدت اختیار کر جاتی ہے اگر یہی رویہ رہا تو پھر آئندہ چند سالوں بعد ملک میں فی کیپٹا پانی 400 سے بھی کم رہ جائے گا جو کہ ڈیڈ لیول تصور کیا جائے گا۔واضح رہے کہ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پہلے ہی کافی تاخیر کا شکار ہے ، اس منصوبے نے 2008 ء میں پروڈکشن شروع کرنا تھی لیکن تاحال مکمل نہیں ہوسکا ہے منصوبے کا ڈیزائن 1989 ء میں مکمل کیا گیا تھا اس کے بعد منصوبے کے ڈیزائن میں تبدیلیاں کی گئیں اور منصوبے کی لاگت ریکارڈ پر پہنچ چکی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دو دہائیوں سے پاکستانیوں سے اس منصوبے کی تکمیل کیلئے بجلی بل میں سرچارج کاٹا جا رہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…