ہفتہ‬‮ ، 13 جون‬‮ 2026 

میٹرو بس منصوبے میں مبینہ کرپشن، چین نے تحقیقات کے نتائج کا اعلان کردیا‎

datetime 1  ستمبر‬‮  2017 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں چین کے قائم مقام سفیر لی جیان ژاؤ نے وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف کرپشن الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جعلی چینی کمپنی کے ذریعے ملتان میٹرو بس پروجیکٹ میں شہباز شریف کے رشوت لینے کے حوالے سے رپورٹس غلط ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں قائم مقام چینی سفیر لی جیان ژاؤ کا کہنا تھا کہ چینی کمپنی ‘یابیٹ’ پاکستان میں آپریٹ نہیں کر رہی اور اس نے حکومت کو دھوکا دینے لیے جعلی خطوط پیش کیے۔ان کا کہنا تھا کہ چینی حکومت مذکورہ کمپنی کے خلاف ایکشن لے چکی ہے۔واضح رہے کہ رواں ہفتے

منگل 29 اگست کو نجی چینل نے اپنی رپورٹ میں الزام عائد کیا تھا کہ چائینیز ریگولیٹری اتھارٹی نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق ملتان میٹرو بس پروجیکٹ کے سلسلے میں چینی کمپنی یابیٹ کے ذریعے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ایک کروڑ روپے رشوت حاصل کی تاہم وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اگلے روز ایک پریس کانفرنس کے دوران ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ 1997 سے لے کر آج تک تین ادوار میں اگر میری ذات کے خلاف سرکاری ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے ایک دھیلے کی کرپشن بھی ثابت ہوجائے تو قوم کا ہاتھ اور میرا گریبان ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…