پیر‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2026 

لندن ،نوازشریف کی رہائش گاہ کے باہر لیگی کارکن آپس میں لڑ پڑے، صحافیوں سے بدتمیزی

datetime 31  اگست‬‮  2017 |

لندن(آن لائن)لندن میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی رہائشگاہ کے باہر لیگی کارکن آپس میں ہی لڑ پڑے اور صحافیوں سے بھی بدتمیزی کی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف اپنی اہلیہ کی عیادت کے لئے لندن پہنچ گئے ہیں اور جب نواز شریف اپنی رہائشگاہ ایون فیلڈ ہاس پہنچے تو اس موقع پر مسلم لیگ(ن)لندن کے سینکڑوں کارکنان نواز شریف کے استقبال کے لئے موجود تھے مگر جیسے ہی نوازشریف وہاں پہنچے تو کارکنان آپس میں لڑ پڑے جس سے

شدید بدنظمی دیکھنے میں آئی۔اس دوران نواز شریف صحافیوں سے بات کرنے کے لئے اپنی رہائشگاہ سے باہر بھی نکلے تاہم انہیں بھی دھکم پیل کا سامنا کرنا پڑا جس کے باعث وہ واپس اپنی رہائشگاہ کے اندر چلے گئے۔مسلم لیگ (ن)کے کارکنان کی جانب سے صحافیوں کے ساتھ بھی بدتمیزی کی گئی جب کہ ماحول بہت زیادہ گشیدہ ہونے پر برطانوی پولیس بھی موقع پر پہنچی اور کچھ افراد کو گرفتار بھی کر لیا تاہم میٹروپولیٹن پولیس ہجوم کو کنٹرول میں ناکام نظر آئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…