جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

داتا دربار میں ریلی کے اختتام پر نوازشریف نے گاڑی میں بیٹھنے سے کیوں انکارکردیاتھا؟حیرت انگیز انکشافات

datetime 31  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) سابق وزیر اعظم نواز شریف لندن روانہ جبکہ وہ اپنی اہلیہ اور خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ عید منائیں گے، وزیر اعلی پنجاب نے اپنے بڑے بھائی کو لاہور کے اولڈ ایئر پورٹ روانہ کردیا ۔تفصیلات کے مطابق شریف خاندان کے اکثر افراد پہلے ہی لندن جا چکے ہیں جبکہ بدھ کوسابق وزیر اعظم نواز شریف بھی لندن ہوگئے ہیں جس کے بعد وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف اور مریم نواز لاہور میں رہ گئے ہیں ۔

سابق وزیر اعظم جب لاہور کے پرانے ایئر پورٹ سے لندن کیلئے روانہ ہوئے تو وزیر اعلی خود اپنے بڑے بھائی کو الوداع کرنے آئے۔ اس موقع پر دونوں بھائیوں کے الوداع ہونے کی ایک تصویر بھی سامنے آئی جس میں وہ ایک دوسرے کے ساتھ ہاتھ ملا رہے ہیں تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں بھائیوں نے ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے ہوئے ہیں لیکن ایک دوسرے سے نظریں نہیں ملا رہے۔ اب یہ فرط جذبات سے پیدا ہونے والی افسردگی کو چھپانے کی کوشش ہے یا دونوں بھائیوں میں کوئی رنجش ہے، اس بارے میں راوی خاموش ہے۔واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے جی ٹی روڈ ریلی کے اختتام پر داتا دربار سے گھر رخصت ہونے کا ارادہ کیا تو شہباز شریف اور حمزہ شہباز سٹیج پر ہی کھڑے تھے، جس پر نواز شریف نے گاڑی میں بیٹھنے سے انکار کردیا تھا، جب باپ بیٹا سٹیج سے نیچے آئے تبھی نواز شریف جاتی امرا کیلئے رخصت ہوئے تھے۔ شریف خاندان کے اکثر افراد پہلے ہی لندن جا چکے ہیں جبکہ بدھ کوسابق وزیر اعظم نواز شریف بھی لندن ہوگئے ہیں جس کے بعد وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف اور مریم نواز لاہور میں رہ گئے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…