پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو کیا چیز دکھائی تو وہ رونے لگے؟سابق آرمی چیف پرویزمشرف کے حیرت انگیز انکشافات

datetime 29  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) پرویز مشرف نے کہا کہ میرے دورہ امریکہ کے دوران امریکی صدر بش نے مجھے دستاویزات دکھائیں جس میں سری لنکا اور امریکہ کا مشترکہ ایجنٹ سینٹری فیوجز اور نیوکلیئر ہتھیاروں کے فارمولے بنا رہے تھے، ان کی تصویر ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے ساتھ تھی۔ میں فائل دیکھ کر شرمندہ ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ساری فائل دیکھ کر میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو بلایا تو وہ رونے لگے ۔

انہوں نے میرے گھٹنوں کو ہاتھ لگایا۔ میں نے ڈاکٹر قدیر خان کو تسلی دی کہ کچھ نہیں ہو گا جو کچھ ہو گیا، ہو گیا۔ میں نے انہیں کہا کہ آپ عوام کے سامنے اسٹیٹمنٹ دے دیں جس کے بعد انہوں نے عوام کے سامنے بیان دیا کہ مجھ سے غلطی ہو گئی۔ اللہ تعالیٰ حاضر ناضر ہے کہ میں نے ڈاکٹر عبدالقدیر پر کوئی دباؤ نہیں ڈالا، امریکی انٹیلی جنس نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر کو ان کے حوالے کیا جائے، میں نے ڈاکٹر عبدالقدیر کو امریکہ کے حوالے نہیں کیا۔ میں ڈاکٹر عبدالقدیر کی حفاظت کے لئے ان کو گھر میں نظر بند کیا۔ میں نے ڈاکٹر قدیر کو بچایا آج وہ میرے خلاف بیان دیتے ہیں تو دکھ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایٹمی پروگرام صرف پاکستان نے شروع نہیں کیا، بھارت نے شروع کیا دیگر بہت سے ملکوں نے شروع کیا تو صرف پاکستان کو ٹارگٹ کیوں کیا جاتا ہے۔ اپنا دفاع مضبوط بنانا پاکستان کا بھی حق ہے۔ دریں اثن سربراہ آل پاکستان مسلم لیگ اور سابق آرمی چیف پرویز مشرف نے کہا ہے کہ دورہ امریکا کے دوران امریکی صدر بش نے مجھے ڈاکٹر قدیر کے خلاف دستاویزات دکھائی، میں نے پاکستان آکر ڈاکٹر قدیر سے بات کی تو وہ رونا شروع ہو گئے اور گھٹنوں کو ہاتھ لگاتے ہوئے کہا مجھ سے بڑی غلطی ہو گئی۔ امریکا نے ڈاکٹر قدیر کو پاکستان سے مانگا میں نے انکار کر دیا کیوں کہ ڈاکٹر قدیر پاکستان کے ہیرو تھے۔ میں نے ڈاکٹر قدیر کی حفاظت کی۔ 2013ء کے بعد 4سے5ارب ڈالرز ہر سال بھارت جاتے ہیں،

نواز شریف نے ذاتی مفاد کی خاطر بھارت سے دوستی بڑھائی، نواز شریف کی نا اہلی پر لوگ خوش ہیں۔ منگل کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق آرمی چیف، صدر مملکت پرویز مشرف نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف پر کرپشن کے الزامات تھے، نواز شریف کی نا اہلی پر لوگ بہت خوش ہیں۔ میرے دور میں نواز شریف بیرون ملک چلے گئے تھے۔ ان پر سے کیسز ختم ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا افغانستان میں اثر و رسوخ ہے،

بھارت افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کر رہا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کو افغانستان پاکستان اور کشمیر کی صورتحال کا علم نہیں ہے۔ اگر میں حکمران ہوتا تو ڈونلڈ ٹرمپ کو حقیقت بتا دیا اور اسے مشورہ دیتا کہ امریکا بھارت کے ساتھ ہاتھ نہ ملائے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے شمالی کوریا کو کچھ فراہم نہیں کیا بلکہ وہ ایران کی مدد میں ملوث تھے،سابق آرمی چیف نے کہا کہ روس کو توڑنے میں پاکستان نے کردار ادا کیا،

4ملین افغان مہاجرین افغانستان سے پاکستان میں آئے، امریکہ نے جواب میں پاکستان کے ساتھ کیا کیا؟ بھارت بلوچستان اور افغانستان میں مداخلت کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ القاعدہ اور طالبان کو ہم نے شکست دی ہے، بھارت دہشتگردوں کو پاکستان کے خلاف استعمال کر رہا ہے۔ ہمیں معلوم نہیں تھا کہ اسامہ بن لادن پاکستان میں موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر میرے ہوتے ہوئے مودی پاکستان آتا تو میں سرد مہری سے پیش آتا اس کا استقبال نہ کرتا کیا نواز شریف کو معلوم نہیں کہ مودی گجرات کے 2000مسلمانوں کا قاتل ہے، انڈیا سے تعلقات نواز شریف نے کب بہتر بنائے، نواز شریف نے کشمیر کے مسئلے پر بھارت سے بات نہیں کی، پاکستان سے2013ء کے بعد4سے5ارب ڈالرز ہر سال ترسیلات زر بھارت جاتے ہیں۔ نواز شریف کے بھارت سے تعلقات اپنی ذات کے لئے ہیں۔ نواز شریف بھارتی وزیراعظم مودی سے متاثر ہیں۔ نواز شریف نے ملکی مفاد کو پس پشت ڈال دیا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…