منگل‬‮ ، 16 دسمبر‬‮ 2025 

عیدالاضحی سے قبل کیا ہونیوالا ہے؟محکمہ موسمیات نے انتہائی تشویشناک پیش گوئی کرتی،احتیاطی تدابیر کی ہدایت

datetime 28  اگست‬‮  2017 |

کراچی(نیوزڈیسک)شہر قائد میں محکمہ موسمیات نے بڑی عید سے قبل شدید گرمی اور پھر بارش کی پیش گوئی کی ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کا کم دبا ؤمنگل کو شمالی بحیرہ عرب میں داخل ہوگا، جو کہ سمندری طوفان میں تبدیل ہوسکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت سندھ میں گرمی کی لہر ایک مرتبہ پھر بڑھ گئی ہے جب کہ محکمہ موسمیات نے منگل سے کراچی کا درجہ حرارت 40 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کا موسم گرم اور خشک رہے گاجب کہ کراچی کا درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے ۔ کراچی میں جنوب مغربی علاقوں میں ہوا 18 سے 24 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں اورہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات عبدالرشید کے مطابق اگلے دوروز تک کراچی کے درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے جبکہ منگل کوکراچی کا درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ کو بھی چھوسکتا ہے لہٰذا شہری احتیاط کریں، بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں اور پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔عبدالرشید نے کہا کہ سندھ میں شدید گرمی کی اس لہر کی وجہ بارش برسانے والا وہ سسٹم ہے جو اس وقت بھارت کی جنوب مغربی ریاستوں میں موجود ہے، یہ سسٹم منگل تک کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا ، جس سے جمعہ تک شدید بارشیں ہوسکتی ہیں۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ بارش برسانے والے اس سسٹم کے باعث کراچی میں سیلابی صورت حال بھی پیدا ہوسکتی ہے۔ اس دوران تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے،رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے منگل کے روز کراچی کا درجہ حرارت 40 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کا موسم گرم اور خشک رہے گا ٗ کراچی کا درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے ،

کراچی میں جنوب مغربی علاقوں میں ہوا 18 سے 24 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے اورہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ریکارڈ کیا گیا ۔ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات عبدالرشید کا کے مطابق اگلے دوروز تک کراچی کے درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے ٗآج (منگل)کو کراچی کا درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ کو بھی چھوسکتا ہے لہٰذا شہری احتیاط کریں ٗبلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں اور پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔

عبدالرشید نے مزید کہا کہ سندھ اور بلوچستان کے جنوبی علاقوں میں شدید گرمی کی اس لہر کی وجہ بارش برسانے والا وہ سسٹم ہے جو اس وقت بھارت کی جنوب مغربی ریاستوں میں موجود ہے، یہ سسٹم منگل تک کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا ، جس سے جمعے تک شدید بارشیں ہوسکتی ہیں۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے خبردار کیا کہ بارش برسانے والے اس سسٹم کے باعث کراچی میں سیلابی صورت حال بھی پیدا ہوسکتی ہے۔ اس دوران تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے لیکن شہر میں سمندری طوفان کا کوئی خطرہ نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…