منگل‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2026 

عمران خان کی نااہلی کا مقدمہ،عدالت نے فیصلہ سنادیا‎

datetime 28  اگست‬‮  2017 |

اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ٗعوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اور ڈاکٹر طاہرالقادری کی نااہلی کیلئے دائر درخواست خارج کردی جبکہ وفاقی وزیر پرویز ملک کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی درخواست بھی نمٹا دی گئی۔ پیر کو الیکشن کمیشن آف پاکستان میں درخواست گزار شاہ جہاں کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ٗسربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید

اورپاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی نااہلی کے لیے درخواست دائر کی گئی تھی۔درخواست گزار کا موقف تھا کہ تینوں فریقین نے 2002 کے کاغذات نامزدگی میں درست حقائق نہیں بتائے جس بنا پر انہیں نااہل قراردیا جائے۔الیکشن کمیشن نے ابتدائی سماعت کی تو درخواست گزار ہی کمیشن کے روبرو اپنی موقف کے دفاع کیلئے پیش نہ ہوئے جس پر کمیشن نے درخواست خارج کردی۔دوسری جانب الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر پرویز ملک کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی درخواست بھی نمٹا دی۔وفاقی وزیر پرویز ملک کے خلاف درخواست کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے کی۔پرویز ملک کے خلاف درخواست دائر کرنے والا درخواست گزار بھی کمیشن میں پیش نہ ہوا تاہم پرویز ملک کے وکیل نے پیش ہوکر کمیشن کو آگاہ کیا کہ ان کے موکل پر سرکاری وسائل کے استعمال کا الزام ہے لیکن اب وہ انتخابی مہم سے دستبردار ہوچکے ہیں جبکہ ان کی جانب سے کسی ترقیاتی فنڈ کا استعمال بھی نہیں کیا گیا۔پرویز ملک کے وکیل نے اپنے موکل کی دستبرداری کا حلف نامہ بھی جمع کرایا جو کمیشن نے تسلیم کرتے ہوئے درخواست خارج کردی۔سماعت کے دوران الیکشن کمیشن نے حکم دیا کہ ضمنی الیکشن میں کسی قسم کی ترقیاتی اسکیم کا اعلان نہیں ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…