اتوار‬‮ ، 08 مارچ‬‮ 2026 

نواز شریف کے خلاف غداری کامقدمہ ،عدالت نے فیصلہ سنادیا

datetime 26  اگست‬‮  2017 |

لاہور ( این این آئی) لاہور کی سیشن عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف غداری کے مقدمہ کے اندراج کی درخواست خارج کردی ۔ایڈیشنل سیشن جج شیخ تاثیر الرحمان نے پولیس رپورٹ اور فریقین کے وکلا ء کے دلائل مکمل ہونے پر نوازشریف کے خلاف اندارج مقدمے کی درخواست خارج کی۔اس سے قبل درخواست گزار جواد اشرف نے موقف اختیار کیا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد

عدلیہ مخالف تقاریر کر کے عوام کو اداروں کے اکسانے کی کوشش کی، نواز شریف کا عوام کو اداروں کے خلاف اکسانہ غداری کے زمرے میں آتا ہے۔جواد اشرف کا کہنا تھا کہ پولیس کو مقدمے کے اندراج کے لئے درخواست دی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی، درخواست گزار نے استدعا کی تھی کہ پولیس کونوازشریف کے خلاف غداری کے الزام مقدمہ درج کرنے کا حکم دیاجائے۔ دریں اثنا سابق وزیراعظم نوازشریف نے پانامہ فیصلے کیخلاف ایک اور نظرثانی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی ہے جس میں تین رکنی بنچ کے 28 جولائی کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے۔ہفتہ کے روز سابق وزیر اعظم نواز شریف کے وکلاء کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جے آئی ٹی پر اعتراضات قبل ازوقت قرار دیکر مسترد کیے گئے ،ٹرائل کورٹ کو چھ ماہ میں فیصلے کا حکم کیس پر اثرانداز ہوگا، قانون ٹرائل کورٹ کی کارروائی کی مانیٹرنگ کی اجازت نہیں دیتا، عدالتی احکامات شفاف ٹرائل کے بنیادی حق کی خلاف ورزی ہیں،فریقین کی جانب سے دائر درخواستوں میں ایف زیڈ ای کا کہیں کوئی تذکرہ ہی نہیں تھا، جو درخواستوں میں استدعا ہی نہیں کی گئی تھی تو اس کی بنیاد پر پر نا اہل کیسے کیا جا سکتا ہے ، اثاثوں کی جو تعریف فیصلے میں کی گئی وہ بلیک لاء ڈکشنری میں کہیں نہیں ہے ،عدالت اپنے فیصلوں میں قرار دے چکی کہ نااہلی ٹھوس شواہد پر ہی ہو سکتی ہے،

اِنکم ٹیکس قانون کے مطابق تنخواہ وہی ہے جو وصول کی گئی ہو، ایف زیڈ ای کی تنخواہ قابل وصول تسلیم کر لی جائے تو بھی نااہلی نہیں بنتی، درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ اثاثے ظاہر نہ کرنے کے حوالے سے متعلقہ فورم موجود ہے، معاملہ متعلقہ فورم پر جاتا تو دفاع کا موقع بھی ملتا،تنخواہ نہ لینا اور اسکا دعویٰ بھی نہ کرنا بے ایمانی قرار نہیں دیا جا سکتا،وصول نہ کی گئی تنخواہ کو زیادہ سے زیادہ غلطی قرار دیا جا سکتا ہے بے ایمانی نہیں ،

درخواست میں عدالت عظمیٰ سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت اٹھائیس جولائی کا حکم کالعدم قرار دیتے ہوئے فیصلہ واپس لے اور عمران خان ، شیخ رشید اور سراج الحق کی درخواستوں کو کالعدم قرار دے ، درخواست میں نظر ثانی درخواست پر فیصلہ آنے تک پانامہ کیس پر عملدرآمد روکنے کی بھی استدعا کی گئی ہے ، واضح رہے کہ اس سے قبل سابق وزیر اعظم نے اپنی نظر ثانی درخواست میں نوازشریف نے پانچ رکنی بنچ کا فیصلہ چیلنج کیا جو تاحال درخواست سماعت کے لئے مقرر نہیں ہو سکی ۔

یا د رہے کہ عدالت عظمیٰ نے پانامہ کیس میں جے آئی ٹی کی رپورٹ پر اعتراضات سننے کے بعد 28جولائی کو اس وقت کے وزیراعظم محمد نواز شریف کو نااہل قرار دے کر انکے اور انکے بچوں مریم نواز ، حسن نواز ، حسین نواز ، کیپٹن صفدر اور اسحاق ڈار سمیت دیگر کیخلاف نیب کو چھ ہفتوں میں ریفرنسز دائر کرنے کا حکم دیا تھا ، تاہم نواز شریف اسحاق ڈار ، کیپٹن صفدر اور نواز شریف کے بچوں نے پانامہ کیس کے 28جولائی کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں نظر ثانی درخواست دائر کر رکھی ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اینڈ آف مسلم ورلڈ


ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…