منگل‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2026 

پاناما فیصلہ:نواز شریف نے نظر ثانی کی ایک اور درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر دی

datetime 26  اگست‬‮  2017 |

اسلام آباد (آن لائن ) سابق وزیراعظم نوازشریف نے پانامہ فیصلے کیخلاف ایک اور نظرثانی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی ہے جس میں تین رکنی بنچ کے 28 جولائی کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے۔ہفتہ کے روز سابق وزیر اعظم نواز شریف کے وکلاء کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جے آئی ٹی پر اعتراضات قبل ازوقت قرار دیکر مسترد کیے گئے ،ٹرائل کورٹ کو چھ ماہ میں فیصلے کا حکم کیس پر اثرانداز ہوگا، قانون ٹرائل کورٹ کی کارروائی کی مانیٹرنگ کی اجازت نہیں دیتا،

عدالتی احکامات شفاف ٹرائل کے بنیادی حق کی خلاف ورزی ہیں،فریقین کی جانب سے دائر درخواستوں میں ایف زیڈ ای کا کہیں کوئی تذکرہ ہی نہیں تھا، جو درخواستوں میں استدعا ہی نہیں کی گئی تھی تو اس کی بنیاد پر پر نا اہل کیسے کیا جا سکتا ہے ، اثاثوں کی جو تعریف فیصلے میں کی گئی وہ بلیک لاء ڈکشنری میں کہیں نہیں ہے ،عدالت اپنے فیصلوں میں قرار دے چکی کہ نااہلی ٹھوس شواہد پر ہی ہو سکتی ہے، اِنکم ٹیکس قانون کے مطابق تنخواہ وہی ہے جو وصول کی گئی ہو، ایف زیڈ ای کی تنخواہ قابل وصول تسلیم کر لی جائے تو بھی نااہلی نہیں بنتی، درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ اثاثے ظاہر نہ کرنے کے حوالے سے متعلقہ فورم موجود ہے، معاملہ متعلقہ فورم پر جاتا تو دفاع کا موقع بھی ملتا،تنخواہ نہ لینا اور اسکا دعویٰ بھی نہ کرنا بے ایمانی قرار نہیں دیا جا سکتا،وصول نہ کی گئی تنخواہ کو زیادہ سے زیادہ غلطی قرار دیا جا سکتا ہے بے ایمانی نہیں ، درخواست میں عدالت عظمیٰ سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت اٹھائیس جولائی کا حکم کالعدم قرار دیتے ہوئے فیصلہ واپس لے اور عمران خان ، شیخ رشید اور سراج الحق کی درخواستوں کو کالعدم قرار دے ، درخواست میں نظر ثانی درخواست پر فیصلہ آنے تک پانامہ کیس پر عملدرآمد روکنے کی بھی استدعا کی گئی ہے ، واضح رہے کہ اس سے قبل سابق وزیر اعظم نے اپنی نظر ثانی درخواست میں نوازشریف نے پانچ رکنی بنچ کا فیصلہ چیلنج کیا جو تاحال درخواست سماعت کے لئے مقرر نہیں ہو سکی ۔

یا د رہے کہ عدالت عظمیٰ نے پانامہ کیس میں جے آئی ٹی کی رپورٹ پر اعتراضات سننے کے بعد 28جولائی کو اس وقت کے وزیراعظم محمد نواز شریف کو نااہل قرار دے کر انکے اور انکے بچوں مریم نواز ، حسن نواز ، حسین نواز ، کیپٹن صفدر اور اسحاق ڈار سمیت دیگر کیخلاف نیب کو چھ ہفتوں میں ریفرنسز دائر کرنے کا حکم دیا تھا ، تاہم نواز شریف اسحاق ڈار ، کیپٹن صفدر اور نواز شریف کے بچوں نے پانامہ کیس کے 28جولائی کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں نظر ثانی درخواست دائر کر رکھی ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…