اتوار‬‮ ، 29 جون‬‮ 2025 

ڈان لیکس،فیصلہ کون کرے گا؟ پاک فوج نے اعلان کردیا

datetime 21  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی)ڈان لیکس سمیت کسی بھی انکوائری کی رپورٹ کو منظر عام پر لانا حکومت کا دائرہ اختیار ہے ٗ۔ ڈان لیکس انکوائری رپورٹ منظر عام پر لانے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ترجمان پاک فوج نے کہاکہ ڈان لیکس سمیت کسی بھی انکوائری کی رپورٹ کو منظر عام پر لانا حکومت کا دائرہ اختیار ہے اس حوالے سے سفارشات پر وزیر اعظم نے فیصلہ کیا تھا او ر میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ اس حوالے سے حتمی اتھارٹی وزیر اعظم ہیں۔

انہوں نے کہاکہ حقائق جاننا عوام کا حق ہے، جو ڈان لیکس انکوائری منظرعام پر لا نے کا خواہاں ہے وہ حکومت سے درخواست کرے،پیر کوراولپنڈی میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہاکہ راجگال اوروادی شوال میں زمینی اہداف حاصل کرلیے گئے ٗآپریشن کے دوران 152 بارودی سرنگیں ناکارہ بنائی گئیں ٗراجگال میں 91 نئی پوسٹس بنائی گئی ہیں ٗپنجاب میں 1728 انٹیلی جنس بیس آپریشنز کیے گئے ٗ پاکستان نے اپنی طرف سے بارڈر مینجمنٹ مضبوط کی ہے ٗ95 فیصدتک آئی ڈی پیز واپس جاچکے ہیں ۔میجر جنرل آصف غفور نے بتایا کہ خیبر 4آپریشن 15 جولائی کو شروع کیا گیا تھا،آپریشن بہت مشکل تھاجس کے دوران 2سپاہی شہید اور 6زخمی ہوئے،خیبر ویلی میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے ٗاب تک 253 کلومیٹر کا علاقہ کلیئر کرایاگیا،اس آپریشن میں 52 دہشت گرد مارے گئے، 31 زخمی ہوئے، ایک کو زندہ گرفتار کیاگیا، 4نے خود کو حوالے کیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن میں تیار آئی ای ڈیز بھی برآمد ہوئیں، آئی ای ڈی بنانے کے ایک مواد پر’’ میڈ ان انڈیا ‘‘کا لیبل ہے،راجگال اور شوال میں ایک ایک دہشت گرد ہمارے نشانے پر تھا، خیبر فور آپریشن کیلئے افغان سیکیورٹی فورسز سے بھی تعاون لیا گیااور مشاورت بھی کی گئی،

اب تک 124ہزار آپریشن پورے پاکستان میں کر چکے ہیں،2017 ء میں کراچی میں دہشت گردی کا ایک واقعہ پیش آیا ٗ پولیس مضبوط ہوگی تو اسٹریٹ کرائم میں وقت کیساتھ کمی آئے گی۔فاٹا میں اصلاحات سے متعلق ترجمان پاک فوج نے کہا کہ فاٹا میں اصلاحات بہت ضروری ہیں لیکن سیاسی نظام میں اس کا طریقہ کارہوتاہے، وہاں کے لوگوں کو پاکستانی ہونے کا حق اور ان کو وہ تمام سہولیات ملنی چاہئیں جو ایک پاکستانی کا حق ہے، پاک فوج کے جانب سے اس سلسلے میں تجاویز حکومت کودی جا چکی ہیں۔

ہم نے سیکیورٹی تناظر میں اپنی سفارشات فاٹا ریفارمز پر دے دی تھیں،آرمی کا کوئی پوائنٹ نہیں تھا کہ فاٹا ریفارمز ہونی چاہئیں یا نہیں ہونی چاہئیں، کسی بھی آئی ڈی پی کو زبردستی واپس نہیں بھیجا گیا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں انٹیلی جنس اطلاعات پر 1728 آپریشن کیے،آپریشن ردالفساد کے تحت ملک بھر میں 3300آپریشن کیے گئے، آپریشن شروع ہوا تو فاٹا کے بہت سے لوگ آئی ڈی پیز بن گئے، 95فیصد لوگ اب اپنے علاقہ میں واپس آ چکے ہیں پانچ فیصد کے بارے میں ہم سمجھتے ہیں کہ وہ واپس نہیں آنا چاہتے اور ان علاقوں میں رہائش اختیار کرلی ہے جہاں عارضی طورپر منتقل ہوئے تھے۔انہوں نے کہاکہ وہاں کے بہت سے کیڈٹس پاک فوج میں تربیت لے رہے ہیں،فاٹا کے نوجوانوں کی رجسٹریشن کی جائے گی،وہاں 147اسکول،17ہیلتھ یونٹس، 27مساجد قائم کی گئی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سٹوری آف لائف


یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…