جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

نواز شریف نے مریم صفدر کو 2008سے 2017تک 82کروڑ کے تحائف دیئے

datetime 20  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنی بیٹی مریم صفدر کو2008ء سے2017ء تک تقریباً82کروڑ27لاکھ روپے کے تحائف دیئے ہیں۔ دستیاب دستاویزات کے مطابق نواز شریف کو جون 2010ء سے اگست 2013ء تک سعودی عرب سے حسین نواز شریف کی طرف سے تقریباً45کروڑ روپے بھیجے گئے۔ 2009

-10ء میں نواز شریف کو 10کروڑ2010-11ء میں کروڑ، 2011-12ء میں 11کروڑ روپے، 2012-13میں 19کروڑ جبکہ2013-14ء میں سابق وزیراعظم کو 2کروڑ40لاکھ روپے ملے۔ سابق وزیراعظم نے2009-10ء میں 12کروڑ50لاکھ، 2010-11ء میں 13کروڑ،2012-13ء میں 20کروڑ تحائف اور ترسیلات زر کی شکل میں ظاہر ئے جس میں تحائف کی مالیت 4کروڑ10لاکھ جبکہ ترسیلات زر 19کروڑ 20لاکھ ہیں۔ دستاویزات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے2010-11ء میں مریم صفدر کو 3کروڑ10لاکھ روپے بطور تحفہ دیئے۔ جبکہ 2011-12ء میں 4کروڑ30لاکھ ، 2013-14ء میں تقریبا19کروڑ روپے، 2014-15ء میں 30کروڑ10لاکھ، 2015-16ء میں 17کروڑ، 2016-17ء میں 4کروڑ روپے وزیراعظم کی رقوم بطور تحفہ دی گئیں۔ مریم صفدر نے2010-11ء میں 3کروڑ10لاکھ2011-12ء میں 5کروڑ10لاکھ2012-13ء میں 3کروڑ5لاکھ، 2013-14ء میں 19کروڑ روپے ،

2014-15ء میں 31کروڑ جبکہ 2015-16ء میں 17کروڑ20لاکھ روپے کی رقم بطور تحفہ ظاہر کیں تھیں۔ مریم صفدر کی زمین کی مالیت جو کہ2010ء میں صفر تھی بڑھ کر2016ء میں تقریباً80کروڑ کے برابر ہو گئی جبکہ اس دوران انہوں نے 14ٹرانزیکشن کی۔ مریم صفدر کی2010-11ء میں ظاہر مالیت 3کروڑ20لاکھ تھی۔

جو 2011-12ء میں بڑھ کر تقریباً7کروڑ 40لاکھ روپے ہو گئی۔ 2011-13ء میں مریم صفدر کی زمین کی مالیت10کروڑ2013-14ء میں 26کروڑ10لاکھ ، 2014-15ء میں 54کروڑروپے جبکہ 2015-16ء میں 80کروڑ روپے ہو گئی۔ دستاویزات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے ہل میٹلسے 2013سے2017کے درمیان تقریباً73 کروڑ روپے

کی ترسیلات زر موصول کیں۔ جن میں سے 2013-14ء میں 17کروڑ20لاکھ 2014-15ء میں تقریباً22کروڑ2015-16ء میں 23کروڑ60لاکھ، 2016-17ء میں 10کروڑ شامل ہیں جبکہ سابق وزیراعظم کی جانب سے2013-15ء کے ظاہر کئے گئے تحائف اور ترسیلات زر کی مالیت 21کروڑ50لاکھ اور2015-16ء میں 23کروڑ 40لاکھ روپے ہے۔ سابق وزیراعظم نے 2013-14ء میں 19کروڑ

،2014-15ء میں 31کروڑاور2015-16میں17کروڑ20لاکھ 2016-17ء میں 4کروڑ روپے کے تحفے دیئے ہیں۔ جبکہ اس دوران ان کے ظاہر تحائف میں2013-14ء میں 19کروڑ 20لاکھ ، 2014-15ء میں 31کروڑاور2015-16ء میں 17کروڑ 20لاکھ روپے تھے۔ اس کے علاوہ سابق وزیراعظم کو جو رقوم ان

میں4کروڑ 70لاکھ بطور نقد رقم، 3کروڑ30خاندان اور دیگر ساتھیوں سے جبکہ 10کروڑ دوسرے ذرائع سے ملے ہیں۔ جبکہ مریم صفدر کو دوسری جانب سے ملنے والی رقوم میں 11کروڑ20لاکھ کے ظاہر تحائف ،30کروڑ روپے بطور نقد رقم کے ملے ۔ جبکہ2013ء میں مسلم لیگ (ن) کی جانب سے10کروڑروپے اور دیگر ذرائع سے20کروڑ روپے ملے تھے۔ اس تمام عرصے کے دوران محمد نواز شریف کو ملنے بھی تمام رقوم اور تحائف کی مالیت تقریباً 11ارب 40کروڑ روپے بنتی ہے جبکہ مریم صفدر کو اس دورنا تقریباً1.1ارب روپے کے تحائف اور رقوم ملی ہیں۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…