ہفتہ‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2025 

آئین میں ترمیم، مشترکہ دوستوں نے کام کردکھایا،پیپلزپارٹی اور ن لیگ کا دھماکہ خیز اقدام، کھلبلی مچ گئی

datetime 19  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) سابق صدر مملکت آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے درمیان ملاقات کیلئے ایک سرکردہ سیاسی شخصیت دونوں متذکرہ رہنماؤں کے مشترکہ دوست سرگرم ہو گئے، ملاقات کیلئے روشنی کی کرن نظر آنے لگی، حکمران جماعت کے آئینی پیکج کو دیکھ کر جمہوری مکالمہ کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا، دونوں جماعتوں میں معاملات پر پارلیمنٹ میں پیش رفت کا قوی امکان ظاہر کر دیا گیا

جبکہ پارٹی کی طرف سے آصف علی زرداری کو نا اہلی وزیراعظم سے متوقع ملاقات کے سیاسی نقصان کے حوالے سے مشورہ دے دیا گیا، پارٹی قیادت پر واضح کیا گیا ہے کہ ان حالات میں جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کو پنجاب میں ’’جگہ‘‘ ملنے کا موقع میسر آ رہا ہے، اداروں کے خائف اور نا اہل وزیراعظم سے ملاقات سے ان سیاسی مواقعے کو دھچکا لگ سکتا ہے۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے اس سخت گیر موقف پر آصف زرداری اور نواز شریف کو قریب لانے کیلئے مشترکہ دوست نے متحرک ہونے کا فیصلہ کیا، حکمران جماعت کو یہ مشورہ بعض ارکان پارلیمنٹ نے دیا تھا، ان میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ارکان بھی شامل ہیں، پاکستان مسلم لیگ (ن) کو یہ مشورہ ملنے پر فوری طور پر مشترکہ دوست سے دونوں جماعتوں کے درمیان آئینی ترامیم پر بات چیت کو ممکن بنانے کیلئے اثر ورسوخ بروئے کار لانے کی درخواست کی گئی یہ شخصیت ’’ سیاسی ٹاسک‘‘ کو پورے کرنے کیلئے نہ صرف متحرک ہے بلکہ سر گرمیاں بھی تیز کر دی ہیں۔ابتدائی طور پر پاکستان مسلم لیگ (ن)کی طرف سے متوقع آئینی پیکج کا انتظار کیا جا رہا ہے، تحریری طور پر آئینی پیکج کی تفصیلات سامنے آنے پر اپوزیشن کی بڑی جماعت مذاکرات کا حتمی فیصلہ کرے گی جبکہ مشترکہ دوست مشترکہ طور پر آئینی پیکج کی تیاری کیلئے سرگرم ہے اور اس آئینی پیکج کی تیاری کے باضابطہ اعلان کیلئے یہ مشترکہ دوست جلد نواز شریف اور آصف علی زرداری میں ملاقات کی کوششوں میں ہیں۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…