ہفتہ‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2025 

راستے الگ، چوہدری نثار کے بعد شہباز شریف بھی کھل کر سامنے آ گئے، پارٹی رہنماؤں کو ہدایات جاری

datetime 19  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) راستے الگ، چوہدری نثار کے بعد شہباز شریف بھی کھل کر سامنے آ گئے، پارٹی رہنماؤں کو ہدایات جاری، تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پارٹی رہنماؤں اور عہدیداروں کو قومی اداروں کے خلاف بیان بازی سے منع کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اداروں کے درمیان تصادم کا متحمل نہیں ہوسکتا، اس لیے پارٹی رہنما اور عہدیدار ایسا بیان ہرگز نہ دیں جس سے قومی اداروں پر آنچ آنے کا اندیشہ ہو،

ان کا کہنا تھا کہ پارٹی عہدیدار قومی اداروں کے وقار کے منافی قیاس آرائی بالکل نہ کریں۔ شہباز نے اراکین اسمبلی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایک ایک پائی عوام کی فلاح وبہبود پر لگائی جا رہی ہے، پورے پنجاب میں اربوں روپے کے بڑے بڑے پروجیکٹس مکمل کیے ہیں، ترقی اور خوشحالی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں، صحت، تعلیم، زراعت اور دیگر شعبوں کی ترقی کے لیے اقدامات کیے ہیں، اس کے علاوہ میرٹ پر بھرتیاں کرکے باصلاحیت افراد کو ان کا حق دیا ہے۔ دریں اثناء گزشتہ روز چوہدری نثار اور پرویز رشید کے درمیان بیان بازی اس وقت شروع ہوئی جب پرویز رشید نے کہا کہ پرویز مشرف کی بدروح سیاست دانوں اور اداروں میں موجود ہے جس نے نواز شریف کے خلاف سازش کی، پرویز رشید نے کہا کہ میں کسی ایک ادارے کا نام نہیں لوں گا لیکن افراد نواز شریف کو ہٹانے میں ملوث ہیں، اسٹیبلشمنٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو ہٹانے کا فیصلہ کر لیا تھا اور اسی سوچ کے تحت یہ سب کیا گیا جبکہ تحریک انصاف اس سوچ کا مہرہ ثابت ہوئی، اب ہمیں اس سوچ کا مقابلہ کرکے اسے ختم کرنا ہے، پرویز رشید نے کہا کہ ڈان لیکس پر جمہوریت کو بچانے کے لیے میری قربانی دی گئی جبکہ میں سیاسی کارکن کا کردار ادا کر رہاہوں۔ وزیر داخلہ ہوتے ہوئے بھی ہمارے خلاف فیصلے ہوئے۔

اس کے جواب میں سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار بھی چپ نہ رہے، ان کے ترجمان نے پرویز رشید کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ اپنی غلطیوں اور کوتاہیوں کا سارا بوجھ وزارت داخلہ اور اسٹیبلشمنٹ پرڈال رہے ہیں، ایسے لوگوں کی سوئی وزارت داخلہ اور سابق وزیرِداخلہ پرآ کر رک گئی ہے۔ چوہدری نثار نے کہا کہ پرویز رشید پہیلیاں بجھوانے کی بجائے سازش کی وضاحت کریں اور یہ بھی بتا دیں کہ وہ وزارت داخلہ سے کس قسم کی مدد کی توقع کر رہے تھے۔

واضح رہے کہ کل شام سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار نے پریس کانفرنس کرنے کا بھی اعلان کر دیاہے۔ امید ہے اس پریس کانفرنس میں پرویز رشید کے بیانات کا براہ راست جواب دیں گے، واضح رہے کہ نواز شریف کے قریب سمجھے جانے والے ن لیگ کے اہم رہنما آج کل فوج اور عدلیہ کے خلاف انتہائی جارحانہ بیانات دینے میں مصروف ہیں جبکہ چوہدری نثار اور شہباز شریف مسلسل اعتدال کی راہ اپنانے پر زور دے رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…