پیر‬‮ ، 15 جون‬‮ 2026 

شریف خاندان میں اختلافات عروج پر ،نواز شریف نے حمزہ شہباز کی چھٹی کرا دی‎

datetime 19  اگست‬‮  2017 |

لاہور (آن لائن ) سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے این اے 120 کی انتخابی مہم سے اپنے بھتیجے حمزہ شہباز کو فارغ کردیا۔ حمزہ شہباز نے برہمی کا اظہارکرتے ہوئے انتخابی مہم کے دوران بیرون ملک جانے کا عندیہ دیدیامیاں نوازشریف کی پاناما کیس میں نااہلی کے بعد خالی ہونے والی این اے 120 کی نشت پر ضمنی انتخاب 17 ستمبر کو ہوگا جس کے لیے کلثوم نواز مسلم لیگ (ن) کی امیدوار ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق این اے 120 کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کی انتخابی مہم حمزہ شہباز نے چلانا تھی لیکن میاں نوازشریف نے ضمنی الیکشن کے لیے مہم سے شہبازشریف کے بیٹے اور اپنے بھتیجے حمزہ شہباز کو فارغ کردیا جب کہ وزیر تجارت پرویز ملک کو انتخابی مہم کا انچارج مقرر کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں نوازشریف نے شہبازشریف، حمزہ شہباز اور پرویز ملک کو جاتی امرا بلایا تھا جس میں انہوں نے پرویز ملک کو انتخابی مہم چلانے کی ذمہ داریاں سونپی تھیں تاہم اس دوران پرویز ملک نے نوازشریف سے کہا کہ حمزہ شہباز اچھی انتخابی مہم چلاتے ہیں اس لیے انہیں رکھا جائے لیکن نوازشریف نے ان کی تجویز مسترد کردی اور انہیں انتخابی مہم کا انچارج مقرر کردیا۔ذرائع نے بتایا کہ نوازشریف کی جانب سے اس فیصلے پر حمزہ شہباز نے کہا کہ وہ ایک ورکر ہیں اور ورکر بن کر کام کریں گے لیکن بعد میں انہوں نے اپنے قریبی حلقوں سے اس بات پر برہمی کا اظہار کیا اور انتخابی مہم کے دوران بیرون ملک جانے کا عندیہ دیدیا۔ذرائع نے مزید بتایا کہ شریف خاندان کے اختلافات کھل کر سامنے آگئے ہیں اور شہبازشریف کی جانب سے آج اداروں پر بیان بازی سے متعلق پابندی نوازشریف کی اجازت کے بغیر لگائی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق پارٹی کی صورتحال پر گزشتہ روز شہبازشریف اور چوہدری نثار کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ بھی ہوا تھا جس میں پارٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نصیب کی مکھی


ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…