منگل‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2026 

نیا وزیراعظم کون ہو گا؟حنا پرویز بٹ کی ٹوئٹ نے نئی بحث چھیڑ دی

datetime 17  اگست‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حنا پرویز بٹ کی ٹوئٹ نے نئی بحث چھیڑ دی، تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا کہ نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کو اگلا وزیراعظم بنایا جائے گا۔ مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی اور معروف فیشن ڈیزائنر حنا پرویز بٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کلثوم نواز کو حکمران جماعت کی جانب سے ملک کا اگلا وزیراعظم بنایا جائے گا۔ حنا پرویز بٹ نے

کہا کہ اس وقت کتنا اچھا لگے گا جب میڈیا پکار رہا ہو گا کہ وزیراعظم کلثوم نواز۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے بعد حلقہ این اے 120 کی خالی ہونے والی نشست کے ضمنی انتخاب میں ان کی اہلیہ کلثوم نواز بطور امیدوار میدان میں ہیں۔ ان کے مدمقابل تحریک انصاف کی امیدوار یاسمین راشد ہیں، یہ ضمنی انتخابات 17 ستمبر کو ہوں گے، مسلم لیگ (ن) کے اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ کلثوم نواز کو الیکشن جیتنے کے بعد شاہد خاقان عباسی کی جگہ وزیراعظم بنایا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…