ہفتہ‬‮ ، 07 مارچ‬‮ 2026 

تحریک انصاف کے چیئرمین نوجوانوں بارے کیا خیال رکھتے ہیں ؟ عائشہ گلالئی کے عمران خان بارے نئے انکشافات

datetime 17  اگست‬‮  2017 |

اسلام آباد (آئی این پی) تحریک انصاف کی منحرف رکن اسمبلی عائشہ گلالئی کی پارلیمنٹ ہاؤس میں دبنگ انٹری،عائشہ گلا لئی وزیر قبائل کی پگڑی پہن کر آئیں اور تحریک انصاف کے مردوں للکارتے ہوئے کہا کہ رضیہ سلطانہ کی طرح مردوں کا مقابلہ کرنے آئی ہوں، وزیر قبائل ہمیشہ اکیلے شکار کرتے ہیں ، منفرد انداز میں پارلیمنٹ آئیں اور سب جو حیران کردیا،وزیر قبائل پینتھر کی طرح ہوتے ہیں،میرے ساتھ کوئی مرد نہیں یہاں اکیلی آئی ہوں،

خواتین کے لئے پیغام ہے کہ انھیں مضبوط ہونا پڑے گاخواتین کو مردوں کے برابر حقوق نہیں دیے جا رہے ہمیں مردوں کے معاشرے میں مضبوط ہونا پڑے گا ۔عائشہ گلالئی نے عمران خان کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مردوں کے معاشرے میں مرد بن کر لڑوں گی،نوجوانوں کی جماعت کا نعرے لگانے والا خود نوجوانوں کے آگے آنے سے جلتا ہے،میں اورمیرا خاندان غنڈہ مافیا کے خلاف کھڑا ہو گیا ہے،اس لئے اپنی حفاظت کیلئے پگڑی پہنی ہے، عمران خان نے کے پی کے میں نوجوانوں کیلئے بنائی جانے والی پالیسی میں شامل ہی نہیں کیا، نوجوانوں کی جماعت کا نعرہ لگانے والے نوجوانوں کو ٹشو پیپر کی طرح استعمال کر رہے ہیں۔ وہ جمعرات کو قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں۔ عائشہ گلالئی جب اجلاس میں شرکت کیلئے آئیں تو انہوں نے کہا کہ پگڑی پہن کر مردوں کی طرح مردوں کا مقابلہ کرنے کیلئے آئی ہوں۔ بعد ازاں اجلاس کے بعد انہوں نے کہا کہ رضیہ سلطانہ بھی ایک خاتون تھیں، جنہوں نے مردوں کے معاشرے میں مردوں کے ساتھ مقابلہ کیا، پاکستان کی 52فیصد خواتین کو یہ پیغام دینا چاہتی ہوں کہ وہ مردوں کے اس معاشرے میں مردوں کا مقابلہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ میں اور میرا خاندان غنڈہ مافیا کے خلاف کھڑا ہو گیا ہے، ہمارے پاس قدرتی وسائل ہیں، مگر ان کو اس انداز میں استعمال نہیں کیا جاتا، دہشت گردی کی جنگ میں ہماری فوج نے قربانیاں دیں، میں ان کو سیلوٹ کرتی ہوں،

عمران خان بڑے نوجوانوں کے لیڈر بنے پھرتے ہیں،مگر باصلاحیت نوجوانوں کے آگے آنے سے جلتے ہیں،عمران خان نے جلسوں میں نوجوانوں کو گالیوں کی زبان سکھائی ہے،یہ بات ہمارے لئے باعث شرم ہے، خود کو اس لیڈر کے بچے بیرون ملک تعلیم حاصل کر رہے ہیں مگر جلسوں میں عام لوگوں کی اولادوں کو بدتہذیبی سکھائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نظام تعلیم پر توجہ نہیں دی جا رہی، جس کی وجہ سے نظام تعلیم فیل ہو گیا ہے، ہمارے معاشرے کی خواتین بہادر ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عربوں کا کیا قصورہے؟


ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…