ہفتہ‬‮ ، 07 مارچ‬‮ 2026 

نوازشریف سے ملاقات،پریس کانفرنس میں زرداری نے کچھ اور ہی کہا مگر پس پردہ کیا ہورہاہے؟حیرت انگیزانکشافات

datetime 17  اگست‬‮  2017 |

اسلام آباد (آئی این پی) سابق صدر مملکت آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے درمیان ملاقات کیلئے ایک سرکردہ سیاسی شخصیت دونوں متذکرہ رہنماؤں کے مشترکہ دوست سرگرم ہو گئے، ملاقات کیلئے روشنی کی کرن نظر آنے لگی، حکمران جماعت کے آئینی پیکج کو دیکھ کر جمہوری مکالمہ کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا، دونوں جماعتوں میں معاملات پر پارلیمنٹ میں پیش رفت کا قوی امکان ظاہر کر دیا گیا،

جبکہ پارٹی کی طرف سے آصف علی زرداری کو نا اہلی وزیراعظم سے متوقع ملاقات کے سیاسی نقصان کے حوالے سے مشورہ دے دیا گیا، پارٹی قیادت پر واضح کیا گیا ہے کہ ان حالات میں جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کو پنجاب میں ’’جگہ‘‘ ملنے کا موقع میسر آ رہا ہے، اداروں کے خائف اور نا اہل وزیراعظم سے ملاقات سے ان سیاسی مواقعے کو دھچکا لگ سکتا ہے۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے اس سخت گیر موقف پر آصف زرداری اور نواز شریف کو قریب لانے کیلئے مشترکہ دوست نے متحرک ہونے کا فیصلہ کیا، حکمران جماعت کو یہ مشورہ بعض ارکان پارلیمنٹ نے دیا تھا، ان میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ارکان بھی شامل ہیں، پاکستان مسلم لیگ (ن) کو یہ مشورہ ملنے پر فوری طور پر مشترکہ دوست سے دونوں جماعتوں کے درمیان آئینی ترامیم پر بات چیت کو ممکن بنانے کیلئے اثر ورسوخ بروئے کار لانے کی درخواست کی گئی یہ شخصیت ’’ سیاسی ٹاسک‘‘ کو پورے کرنے کیلئے نہ صرف متحرک ہے بلکہ سر گرمیاں بھی تیز کر دی ہیں۔ابتدائی طور پر پاکستان مسلم لیگ (ن)کی طرف سے متوقع آئینی پیکج کا انتظار کیا جا رہا ہے، تحریری طور پر آئینی پیکج کی تفصیلات سامنے آنے پر اپوزیشن کی بڑی جماعت مذاکرات کا حتمی فیصلہ کرے گی جبکہ مشترکہ دوست مشترکہ طور پر آئینی پیکج کی تیاری کیلئے سرگرم ہے اور اس آئینی پیکج کی تیاری کے باضابطہ اعلان کیلئے یہ مشترکہ دوست جلد نواز شریف اور آصف علی زرداری میں ملاقات کی کوششوں میں ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عربوں کا کیا قصورہے؟


ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…