اسلام آباد(آن لائن)نیب نے شریف خاندان کے خلاف4ریفرنسزکی تیاری کیلئے2ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں ،نیب کاڈپٹی ڈائریکٹرلیول افسرنگرانی کریگا،ٹیموں نے کام شروع کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق نیب نے شریف برادران کے خلاف4ریفرنسزکے لئے 2
ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں اوران ٹیموں نے کام کاباقاعدہ آغازبھی کردیاہے ۔نیب راولپنڈی کی ٹیم ڈائریکٹررضوان احمدکی قیادت میں العزیزیہ سٹیل ملزاور11کمپنیوں کی تحقیقات کریگی ،جبکہ نیب لاہورکی سربراہی میجر(ر)سلیم شہزادکریں گے۔